الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
(۸) ابو العلاء کا شعر ہے ؎ تم دونوں کسی مصیبت کے دن مجھ سے راز نہ چھپانا، اس لئے کہ یہ ایسا گناہ ہوگا جو بخشانہ جائے گا۔ اور دوست پانی كی طرح ہونا چاہئے جو اپنی صاف چیزوں کے ساتھ اپنی پوشیدہ چیزیں بھی ظاہر کردیتا ہے، اور گدلا ہونے کی صورت میں ان کو چھپادیتا ہے۔ (۹) اللہ تعالی کا ارشاد ہے -- تم اپنے مال آپس میں باطل طریقہ پر نہ کھاؤ۔ (۱۰) ابوطیب متنبی کا شعر ہے ؎ تم مخلوق کے سامنے شکایت نہ کرو کہ تم ان کو خوش ہونے کا موقع دو، یہ ایسا ہی ہے جیسے زخمی آدمی کوّوں اور گدھ سے شکایت کرے۔ (۱۱) تم بزرگی کے طالب نہ بنو، اپنی حالت پر قانع بنو، کیونکہ بزرگی کا حاصل کرنا دشوار ہے۔حل تمرین - ۲ نمبر صیغۂ نہی معنی مرادی نمبر صیغۂ نہی معنی مرادی ۱ لَاتَطْلُبَنَّ کَرِیْمًا بَعْدَ رُؤْیَتِہهِ تیئیس ۷ لَاتَحْسَبُوْا مَنْ قَتَلْتُمْ الخ تحقیر ۲ لَاتَحْسَبِ الْمَجْدَ تَمْرًا الخ زجر وتوبیخ ۸ لَاتَطْوِیَا السِّرَّعَنِّي التماس ۳ لَاتَطْمَحَنَّ إِلَی الْمَرَاتِبِ ارشاد ۹ وَلَا تَأکُلُوْا أَمْوَالَکُمْ الخ نہی کا حقیقی معنی ۴ لَاتَأْمَنَنَّ عَدُوًّا ارشاد ۱۰ وَلَا تَشْكُ إِلٰی خَلْقٍ ارشاد ۵ فَلَاتَنَلْكَ اللَّیَالِي دعا ۱۱ لَاتَطْلُبِ الْمَجْدَ تحقیر ۶ فَلَا تُلْهِھیَنَّكَ عَنْ مَعَادِكَ ارشاد *** ***التمرین - ۳ (۱) ایسی دو مثالیں لائیں جن میں نہی کا صیغہ اپنے اصلی معنی میں ہو۔ (۲) ایسی تین مثالیں لائیں جن میں پہلی مثال میں نہی ’’دعا‘‘ کے لئے ہو، اور دوسری مثال میں ’’التماس‘‘ کے لئے، اور تیسری مثال میں’’ تمنی ‘‘کے لئے ہو۔