الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
معنی ہوتے ہیں، اور باقی امور میں توریہ جناس تام کے مخالف ہوتا ہے۔ پہلی بات یہ کہ جناس میں کلمہ کی تکرار دو مرتبہ ضروری ہے، ایک مرتبہ ایک معنی اور دوسری مرتبہ دوسرا معنی مراد ہوگا، اور توریہ میں کلمہ کی تکرار نہیں ہوتی ہے۔ دوسری بات یہ کہ جناس میں دونوں معنی قریب وبعید ہونے میں برابر ہوتے ہیں، اور توریہ میں ایک معنی قریب متبادر الی الفہم ہوتا ہے، اور دوسرا معنی بعید اور خفی ہوتا ہے۔ تیسری بات یہ کہ جناس میں دونوں معنی مراد ہوتے ہیں، اور توریہ میں ایک ہی معنی مراد ہوتا ہے۔(ب) توریہ کی مثال :- حَیَّرَتْنِی رُؤْیَةُ الْأَطْلَالِ فَخَاطَبْتُھهَا وَکَانَ دَمْعِي سَائِلاً ترجمہ:- ٹیلوں کے منظر نے مجھے حیرت میں ڈالدیا، تو میں نے ان سے خطاب کیا، اس حال میں کہ میرے آنسو بہہ رہے تھے۔جناس تام کی مثال :- کَمْ وَقَفَ عَلَی الْأَطْلَالِ مِنْ سَائِلٍ بِدَمْعٍ سَائِلٍ ترجمہ:- کتنے ہی سوال کرنے والے ٹیلوں پر کھڑے رہ گئے بہنے والے آنسوؤں کے ساتھ۔التمرین - ۴ وحله کیا آپ آنے والی عبارتوں میں توریہ کا کلمہ رکھ سکتے ہیں؟ (۱) اِشْتَدَّ حُزْنُ الرِّیَاضِ عَلَی الرَّبِیْعِ وَجَمَدَتْ عُیُوْنُ الْأَرْضِ ـــــــــــــ موسم ربیع پر باغات کا غم شدید ہوگیا، اور زمین کی آنکھیں خشک ہوگئیں۔ (۲) اَلْحَمَامُ أَبْلَغُ مِنَ الْکُتَّابِ إِذَا سَجَعَ ـــــــــــــ کبوتر کاتبوں سے زیادہ بلیغ ہے، جب وہ چہچہائے۔ (۳) قَلْبِيْ جَارُهُمْ یَوْمَ رَحَلُوْا وَدَمْعِي جَارِيْ ـــــــــــــ میرا دل ان کا پڑوسی تھا جس وقت انہوں نے کوچ کیا، درانحالیکہ میرے آنسو بہہ رہے تھے۔التمرین - ۵ وحلہ آنکھوں کے ڈاکٹر ابن دانیال کے قول کی شرح کریں، اور اس میں توریہ کی حلاوت بیان کریں۔