الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
دوتشبیہ مفصل:-(۱)کَأَنَّ إِیْمَاضَ السُّیُوْفِ فِی ظُھهُوْرِهِ وَسُرْعَةِ خِفَائِہهِ بَوَارِقُ(۲)کَأَنَّ عَجَاجَ الْخَیْلِ فِی سَوَادِهِ وَانْعِقَادِهِ فِی الْجَوِّسَحَابٌ مُظْلِمٌ ۔ دوتشبیہ مؤکد:-(۱) إِیْمَاضُ السُّیُوْفِ فِی ظُھهُوْرِهِ وَسُرْعَةِ خِفَائِہهِ بَوَارِقُ(۲)عَجَاجُ الْخَیْلِ فِی سَوَادِهِ وَتَرَاکُمِہِهِ فِی الْجَوِّ سَحَابٌ مُظْلِمٌ۔ دو تشبیہ بلیغ:- (۱) إِیْمَاضُ السُّیُوْفِ بَوَارِقُ (۲) عَجَاجُ الْخَیْلِ سَحَابٌ مُظْلِمٌ ۔التمرین - ۳ آنے والی دو تشبیہوں کو پہلے مرسل مفصل پھر مرسل مجمل بنائیں۔ ترجمہ:- میں حسد کرنے والے کی نگاہ کی بلندی میں آگ ہوں، اور بھائیوں کے ساتھ بہتا ہوا پانی ہوں۔ دو تشبیہ مرسل مفصل:- أَنَا فِی نَظْرِ الْحَاسِدِ کَالنَّارِ فِی هَوْلِھهَا وَشِدَّتِھهَا، وَمَعَ الْإِخْوَانِ کَالْمَاءِ الْجَارِیْ فِی صَفَائِہهِ وَعَذُوْبَتِہهِ ۔ دو تشبیہ مرسل مجمل:- أَنَا کَالنَّارِ فِی مُرْتَقٰی نَظْرِ الْحَاسِدِیْنَ، وَکَالْمَاءِ الْجَارِیْ مَعَ الْإِخْوَانِ ۔التمرین - ۴ آنے والی تشبیہ کو پہلے مؤکد مفصل بنائیں ، پھر تشبیہ بلیغ بنائیں، اور یہ شعر ایسے دو شخصوں کی حالت کے بیان میں ہے جنہوں نے لوگوں کے درمیان چغل خوری پر اتفاق کرلیا تھا۔ ترجمہ:- تم دونوں قینچی کے دو پرت کی طرح ہو، تم دونوں اکٹھا ہوگئے ہو ایسی چیز پر جو محض تفرقہ ہے ۔ تشبیہ مؤکد مفصل:- أَنْتُمَا فِی الْقَطْعِ وَالتَّفْرِقَةِ شِقَّامِقَصٍّ۔ تم دونوں قطع تعلق اور تفریق میں قینچی كےدوپٹ ہو۔ تشبیہ بلیغ:- أَنْتُمَا شِقَّامِقَصٍّ ۔ تم دونوں قینچی كے دوپٹ ہو۔