الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
(۶) اے میرے دوستو! اگر تمہیں موت کے علاوہ کوئی چیز پہنچتی تو میں عتاب کرتا لیکن زمانہ پر کوئی عتاب نہیں کیا جاسکتا ہے۔ (۷) بیشک برے حالات خوشی کے وعدے ہوتے ہیں، برے حالات اور خوشی دونوں بہنیں ہیں، (یعنی دونوں میں گہرا ربط ہے) خوشی گروی ہوتی ہے شام کے لئے یاکل کے لئے (یعنی برے حالات جلدی سے خوشی میں بدل جائینگے)۔ جب تم کسی مرنے والے کو سنو تو یقین کرلو کہ راستہ وہی ہے، لہذا تم بھی اس کی تیاری کرو۔ (۸) آدمی میں ہر بہادری فائدہ مند ہوتی ہے، لیکن دانشمند میں بہادری کی کوئی مثال نہیں ہے، (کیونکہ بہادری کے ساتھ دانشمندی بھی ملی ہوئی ہے)۔ (۹) مجھے چھوڑ! اس لئے کہ بخل نوجوان کو ہمیشگی نہیں عطا کرتا ہے، اور نہ بھلائی بھلائی کرنے والے کو ہلاک کرتی ہے۔ (۱۰) ہر انسان کسی نہ کسی دن مجبور ہوکر دوستوں اور دشمنوں کے کندھوں پر نعش میں سوار ہوگا۔ (۱۱) میرے ہاتھ میں آگ اور پانی کو جمع کرنا اس سے زیادہ مشکل نہیں ہے کہ میں مال اور عقل کو جمع کروں۔ (۱۲) اے میری بیٹی! اگر تو حسن کی نشانی اور ایسی خوبصورتی چاہتی ہے جو جسم اور عقل کو زینت بخشے، تو بہ تکلف بناؤ سنگار کی عادت بالکل چھوڑدے، اس لئے کہ طبعی جمال زیادہ اعلی اور بلند ہوتا ہے۔ بنانے والے گلاب کا پھول بھی بنالیتے ہیں، لیکن باغ کا (قدرتی) گلاب کا پھول اس کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ***