الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
سے جو لڑائی کی ہولناکیوں میں بے سوچے سمجھے گھس جاتا ہے، ساتھ ہی اس کی یہ حالت ملی ہوئی ہے اس شخص کی حالت سے جو اپنا وقت گذارتا ہے شراب کی چسکیوں میں جامع یہ ہے کہ دو شخصوں میں ایک مرادنگی میں کامل اور بلند رتبہ ہے دوسرے سے (مشبہ اور مشبہ بہ، میں دو دو حالتیں ہیں) پھر مشبہ بہ پر دلالت کرنے والی ترکیب کو مشبہ کے لئے مستعار لیا گیا استعارہ تمثیلیہ کے طور پر، اور قرینہ حالیہ ہے۔ (۸) وہ جگری دوست تو جس کو چاہتا ہے اور اس کی محبت کی رعایت کرتا ہے، اس سے تجھے کوئی تکلیف پہنچ جاتی ہے تو تو اس کو درگذر کرتا ہے، اس کی حالت کو تشبیہ دی گئی ہے عزَّہ (نامی عورت) کی حالت سے جو کُثیر (نامی محبوب) کو برا بھلا کہتی ہے تو کثیر كویہ گالی گلوچ عزہ کی محبت سے نہیں روکتا ہے، جامع ہے محبوب کی برائی کو معاف کرنا، اور اس کی محبت كو باقی ركھنا ، پھر مشبہ بہ پر دلالت کرنے والی ترکیب کو مشبہ کے لئے مستعار لیا گیا استعارہ تمثیلیہ کے طور پر، اور قرینہ حالیہ ہے۔ (۹) کمزور مرتبہ اور درجہ والا آدمی تجھے دھمکی دے رہا ہو، ایسی چیز سے جو تجھے نقصان پہنچائے، حالانکہ وہ کچھ کر نہیں سکتا ہے ــــــــــــــ ، اس حالت کو تشبیہ دی ہے فرزدق شاعر کی حالت سے جو کہتا ہے کہ مربع (نامی آدمی) کو قتل کرے گا، حالانکہ وہ مربع تک پہنچنے میں انتہائی کمزور ہے، جامع دونوں میں کمزور اور عاجز کا دھمکی دینا ہے قوی اور طاقتور کو، پھر مشبہ بہ پر دلالت کرنے والی ترکیب کو مشبہ کے لئے مستعار لیا گیا استعارہ تمثیلیہ کے طور پر، اور قرینہ حالیہ ہے۔ (۱۰) غصہ کو ایک مدت تک پی لیا جائے ، یہاں تک کہ جب غصہ کو بھڑکانے کے اسباب پے درپے ہوجاتے ہیں تو غصہ بہہ پڑتا ہے ــــــــــــــ ، اس حالت کو تشبیہ دی ہے پانی کی ہانڈی سے جو آگ پر ہو تو وہ جوش مارتی ہے، یہاں تک کہ جب برابر اس کے نیچے آگ رہتی ہے تو اس کا پانی ابلنے لگتا ہے، جامع دونوں میں رکے رہنا پھر تاثیر پیدا کرنے والے اسباب کے پائے جانے کے وقت بہہ پڑنا ہے، پھر مشبہ بہ پر دلالت کرنے والی ترکیب کو مشبہ کے لئے مستعار لیا گیا استعارہ تمثیلیہ کے طور پر، اور قرینہ حالیہ ہے۔ (۱۱) وہ عالم جو اپنی رائے کا اظہار کرے ایسے علم وفن میں جس میں وہ ماہر ومنفرد ہو، تو اس کی تصدیق ضروری ہے ــــــــــــــ اس حالت کو تشبیہ دی گئی حذام کی حالت سے، اور حذام وہ عورت ہے جو عربوں کے گمان کے مطابق تین