الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
(۴) بڑے آدمی سے دشمنی کرنا اور اس کو ذلیل کرنے کی کوشش کرنا اس سے کم درجہ کے لوگوں کو اس کے مساوی کرکے -- اس حالت کو تشبیہ دی ہے اس شخص کی حالت سے جو سورج سے اس کی بڑی روشنی کے سبب، حسد کرتا ہے اور کوشش کرتا ہے ستاروں میں سے کسی کو سورج کے مثل بناوے، جامع یہ ہے کہ دونوں کا بے فائدہ اور تھکا دینے والا عمل ہے، پھر مشبہ بہ پر دلالت کرنے والی ترکیب کو مشبہ کے لئے مستعار لیا گیا استعارہ تمثیلیہ کے طور پر، اور قرینہ حالیہ ہے۔ (۵) جو شخص شعر کے حسن کا منکر ہے اپنے ادبی ذوق کی کمزوری کی وجہ سے، اس کی حالت کو تشبیہ دی ہے اس شخص کی حالت سے جو سورج کے وجود کا انکار کرتا ہے آشوب چشم کی وجہ سے، اور اس شخص کی حالت سے جو پانی کے ذائقہ کا انکار کرتا ہے کسی بیماری سے منہ کا ذائقہ بدل جانے کی وجہ سے، جامع دونوں میں چیزوں کی خوبی وحسن سے ناواقف ہونا ہے، پھر مشبہ بہ پر دلالت کرنے والی ترکیب کو مشبہ کے لئے مستعار لیا گیا استعارہ تمثیلیہ کے طور پر، اور قرینہ حالیہ ہے۔ (۶) ایک آدمی طاقتوروں پر غالب آجاتا ہے، تو پہلوانوں سے کم درجہ کے لوگوں پر اپنی کامیابی کا اس کو اعتماد ہے، اس حالت کو تشبیہ دی ہے گھوڑ سوار کی حالت سے جو لڑائیوں میں گھس جاتا ہے تو کامیاب ہوجاتا ہے، تو راستہ کا جو کیچڑ وغیرہ ہے (جو بہت معمولی ہے) وہ اس کی پروا نہیں کرتا ہے، جامع یہ ہے کہ عظیم وبڑی چیز پر قدرت داعی ہوتی ہے اس سےکم درجہ کی (معمولی) چیز کو حقیر وہلکا سمجھنے کی طرف، پھر مشبہ بہ دلالت کرنے والی ترکیب کو مشبہ کے لئے مستعار لیا گیا استعارہ تمثیلیہ کے طور پر، اور قرینہ حالیہ ہے۔ (۷) باہمت اور محنتی آدمی جو اپنے مقصد کے حصول کی راہ میں مشقتیں برداشت کرتا ہو، ساتھ ہی اس کی یہ حالت بے کار اور کوتاہی کرنے والے کی حالت سے ملی ہوئی ہو -- اس حالت کو تشبیہ دی ہے اس بہادر کی حالت