الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
(۱۹) جو سمندر کا قصد کرتا ہے وہ چھوٹی نہروں کو تھوڑا سمجھتا ہے (یہ مثل ہے کہ لوگ بڑے عالم کے پاس جاتے ہیں، اور علم ومعرفت میں کم درجہ والے کو چھوڑ دیتے ہیں)۔ (۲۰) کیا کھجور بھی ردی اور وزن وکیل بھی گھاٹے والا (یہ مثل ہے، کہ مزدور کو ذلیل بھی کیا جائے اور اجرت بھی کم دیجائے)۔ (ب) پہلی پانچ ترکیبوں میں استعارات کا اجراء (۱) جو شخص تیرے ساتھ برائی کرے اور اچھے بدلہ کا منتظر رہے اس کی حالت کو تشبیہ دی گئی اس شخص کی حالت سے جو کانٹا بوئے اور اس سے انگور کا پھل توڑنے کی طمع کرے، جامع یہ ہے کہ دونوں کی طمع بے فائدہ ہے، پھر مشبہ بہ پر دلالت کرنے والی حالت کو مشبہ کے لئے مستعار لیا گیا استعارہ تمثیلیہ کے طور پر، اور قرینہ حالیہ ہے۔ (۲) جو شخص متعذر الحصول چیز کا مصر ہو اس کی حالت کو تشبیہ دی گئی اس شخص کی حالت سے جو ٹھنڈی راکھ میں پھونک ماررہا ہے، جامع یہ ہے کہ دونوں میں سے ہر ایک کو اپنی محنت سے مقصد حاصل نہیں ہوتا ہے، پھر مشبہ بہ پر دلالت کرنے والی ترکیب کو مشبہ کے لئے مستعار لیا گیا استعارہ تمثیلیہ کے طور پر اور قرینہ حالیہ ہے۔ (۳) جو شخص ناسمجھ اور بے عقل کو نصیحت کرے اس کی حالت کو تشبیہ دی گئی اس شخص کی حالت سے جو خنزیروں کے سامنے موتی بکھرے، جامع یہ ہے کہ ہر ایک قیمتی چیز سے نفع نہیں اٹھاتا، پھر مشبہ بہ پر دلالت کرنے والی ترکیب کو مشبہ کے لئے مستعار لیا گیا استعارہ تمثیلیہ کے طور پر، اور قرینہ حالیہ ہے۔ (۴) جو شخص اپنے آپ کو کسی معاملہ میں یا کسی جگہ میں خطرے میں ڈالے جس میں ہلاکت یقینی ہوتو اس کی حالت کو تشبیہ دی گئی اس شخص کی حالت سے جو شکار طلب کرے شیر کی پناہ گاہ میں، جامع یہ ہے کہ دونوں میں سے ہر ایک اپنے کو یقینی خطرے میں ڈال رہا ہے، پھر مشبہ بہ پر دلالت کرنے والی ترکیب کو مشبہ کے لئے مستعار لیا گیا استعارہ تمثیلیہ کے طور پر، اور قرینہ حالیہ ہے۔ (۵) اس منصب وعہدے کی حالت کو جس میں مشغول ہووے ایسا آدمی جو اس کا اہل ہے، تشبیہ دی گئی اس کمان کی حالت سے جس کو اس کا ماہر آدمی لیوے، جامع یہ ہے کہ ہر ایک اس کا اہل ہے جس کی اس کی طرف نسبت