الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
(۸) وہ بغیر فاؤنڈیشن کے محل تعمیر کررہا ہے (یہ مثل اس موقع پر ہے جو ابتدائی مبادیات کو حاصل کئے بغیر علوم عالیہ پڑھ رہا ہو)۔ (۹) ہر تلوار کے لئے چوک (اس کا خطا کرنا) ہے (یہ مثل ہے کہ ہوشیار وذی رائےآدمی کبھی پھسل جاتا ہے)۔ (۱۰) مومن ایک بل سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا (اس شخص کے لئے ہے جو ایک مرتبہ غلطی کرتا ہے، پھر اپنی غلطی پر چوکنا ہوجاتا ہے تو دوبارہ وہ غلطی نہیں کرتا)۔ (۱۱) میٹھے پانی کے گھاٹ پر بہت بھیڑ ہوتی ہے (اس موقع پر ہے کہ سخی اور عالم کے زائرین اور ملنے والے بہت ہوتے ہیں)۔ (۱۲) اونٹ کو باندھ دے اور توکل کر (یہ مثل ہے کہ اسباق میں محنت وجد وجہد خوب کرو اور نتیجہ ٔ امتحان میں بھروسہ اللہ پر کرو)۔ (۱۳) تم جو بوؤگے وہ کاٹو گے (یہ مثل ہے کہ طالبعلم سال بھر سستی اور لاپرواہی کرتا ہے پھر امتحان میں ناکام ہوتا ہے)۔ (۱۴) تم بھی اپنا ڈول ڈولوں میں ڈالو (یہ مثل ہے کہ کام کرنے والوں کے ساتھ مضبوطی سے کام کا اقدام کرو، شاید اقدام کرنے والا مشکل چیز بھی حاصل کرلے)۔ (۱۵) وہ اپنے گھر اپنے ہاتھوں ویران کررہے ہیں (یہ مثل ہے اس مریض کے لئے جو ڈاکٹر کی بات نہیں مانتا پھر ہلاک ہوجاتا ہے)۔ (۱۶) لوہا لوہے کو کاٹتا ہے (یہ مثل ہے کہ ہر سیر پر اللہ سوا سیر مسلط کرتا ہے، ہر کمینہ پر اس سے بڑا کمینہ اللہ مسلط کرتا ہے)۔ (۱۷) سینہ کے مریض کے لئے ضروری ہے تھوك نگلنا(یہ مثل ہے کہ غصہ والے آدمی کے لئے لمبے صبر اور غصہ کو پی جانے کے بعد اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کا موقعہ آتا ہے)۔ (۱۸) ہر عمدہ گھوڑے کے لئے گرنا ہے (یہ مثل ہے کہ اسباق میں محنت کرنے والا ہوشیار طالبعلم بھی کبھی ناکام ہوتا ہے)۔