ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
میں تو یہ کہتا ہوں کہ دنیا دار تو الگ رہے دین داروں کو بھی آخرت کے متعلق نہ امنگیں پیدا ہوتی ہیں نہ اندیشے ۔ خدا تعالی صاف صاف فرماتے ہیں ۔ یایھا الذین (1) امنو اتقوا اللہ ولتنظر نفس ما قدمت لغد واتقوا اللہ دیکھو ایک دن کا سفر ہوتا ہے تو اس میں ناشتہ بھی ہمراہ لیا جاتا ہے اور سامان بھی ہوتا ہے آخرت کا اتنا بڑا سفر درپیش ہے اس کے لئے کیا زاد راہ (2) تیار کر رکھا ہے ۔ بالخصوص جب کہ وہ وطن اور گھر بھی ہے کہ اس صورت میں تو اس کے لئے بہت کچھ سامان کرنا چاہیے تھا یعنی قطع سفر کے لئے زاد اور ناشتہ اور گھر پر بیٹھنے کے لئے کمائی اور ذخیرہ پس ایک اثر تو گھر سمجھنے کا یہ ہونا چاہیے تھا ایک دوسرا اثر اس کے گھر سمجھنے کا یہ ہونا چاہیے کہ دنیا کے حوادث کے غم نہ ہوتا نہ اپنے واسطے اور نہ لگے سگے کے واسطے ۔ گھر تو وہاں ہے اب جو موت سے ہم کو موت آتی ہے یہ صرف اسی لئے کہ اس کو گھر نہیں سمجھتے بلکہ موت کے خیال سے ایسی حالت ہوتی ہے جیسے کسی کو جیل خانے میں لے جاتے ہیں ۔ حکایت : ہمارے حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے پاس ایک بوڑھا شخص آیا کہنے لگا کہ میری بیوی مرتی ہے حضرت فرمانے لگے کہ اچھا ہوا جیل خانے سے چھوٹتی ہے اور پھر فرمایا کہ کیوں غم کرتا ہے تو بھی چلا جائے گا ۔ کہنے لگا روٹی کون پکائے گا ۔ حضرت نے فرمایا کہ کیا ماں کے پیٹ سے وہی روٹی پکاتی ہوئی آئی تھی تو موت کے متعلق اس تمام تر کرب (3) و رنج کی وجہ بھی یہی ہے کہ ہم لوگ آخرت کو بھولے ہوئے ہیں ورنہ اگر وہ یاد ہوتی تو موت کا کیا غم ہوتا اور ایک اثر آخرت کو گھر سمجھنے کا یہ ہونا چاہیے تھا کہ کسی سے عداوت اور رنج نہ ہوتا ۔ اگرچہ معمولی طور پر کسی بات میں لڑائی بھی ہو جایا کرتی ۔ دیکھو ریل میں مسافروں میں لڑائی تو ہوتی ہے مگر یہ نہیں ہوتا کہ اپنے سفر کے سامان کو چھوڑ کر کسی سے الجھنے لگیں ۔ کیونکہ جانتے ہیں کہ اس سے سفر کھوٹا ہو گا ۔ مگر اس طرح سے دنیا کے فضول قصوں میں بھی کسی نے سوچا ہے کہ ان میں پھنسے سے آخرت کا سفر کھوٹا ہو گا ۔ اس سے معلوم ہوتا ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) اے ایمان والو اللہ تعالی سے ڈرو اور ہر شخص یہ دیکھ لے کہ اس نے کیا عمل کل کے لئے آگے بھیجے ہیں اور اللہ تعالی سے ڈرتے رہو ۔ (2) توشہ ، ناشتہ (3) مشقت