ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
صحت ایں حس زمعموری تن صحت آں حس زتخزیب بدن اور ذنوب سے مصائب کا آنا نصوص سے ثابت ہے مااصابکم من مصیبتہ فبما کسبت ایدیکم حکایت : ایک بزرگ گھوڑے پر سوار تھے وہ شوخی کرنے لگا فرمانے لگے ہم سے آج کوئی گناہ ہوگیا ہے اس کی وجہ سے یہ ہماری نافرمانی کرتا ہے تو ہم گردن از حکم داو رمپیچ کہ گردن نہ پیچد ز حکم تو ہیچ ہر کہ ترسید از حق وتقویٰ گزید تر سید ازوے جن وانس وہر کہ دید حکایت : اس کے مناسب جناب پیرو مرشد حاجی صاحب علیہ الرحمتہ کی حکایت ہے کہ ایک دفعہ پیر ان کلیر سے واپس ہوتے ہوئے سہار نپور تشریف لائے لوگوں نے آپ کو ایک ایسے مکان میں ا تر وایا کہ وہاں ایک جن نے سخت آزار پہنچا رکھا تھا ۔ حتٰی کہ وہ مکان بالکل معطل چھوڑ دیا گیا تھا ۔ جب حضرت رات کو اٹھے دیکھتے کیا ہیں کہ ایک آدمی آیا اور سلام کیا ور مسافحہ کر کے بیٹھ گیا ۔ حضرت نے تعجب سے پوچھا تم کون کیونکہ مکان بند تھا اس نے عرض کیا میں ایک جن ہوں اور میری ہی وجہ سے یہ مکان خالی پڑا ہے حضرت حاجی صاحب نے فرمایا کہ تم کو خدا کا خوف نہیں کہ لوگوں کو تکلیف دیتے ہو ۔ اس نے عہدے کیا کہ میں اب تکلیف نہیں دوں گا اس کے بعد وہ جن اس مکان سے چلا گیا ۔ اور وہ مکان آباد ہوگیا تو یہ اثر جن پر حضرت کی طاعت ہی کا تھا ۔ حکایت : ایک سیر کی روایت ہے کہ حضرت عمرو بن العاص نے جب مصر فتح کیا تو ایک بار دریائے نیل خشک ہوگیا لوگوں نے عرض کیا آپ نے فرمایا کہ کبھی پہلے بھی ایسا ہوا ہے اور لوگ ایسے وقت کیا کرتے ہیں عرض کیا کہ یہاں یہ رسم ہے کہ جب دریائے نیل خشک ہوجاتا ہے تو لوگ ایک کنواری لڑکی کو بناؤ سنگھار کر کے اس میں ڈال دیتے ہیں ۔ دریائے نیل پھر جوش مار کر جاری ہوجاتا ہے آپ نے فرمایا ایسا کبھی نہ ہوگا اور یہ سب حال حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کی خدمت میں لکھ بھیجا حضرت نے ایک والا