ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
ترک کا سبب محض یہ تھا کہ اس میں ذات باری سے غیبت ہے اور چونکہ اس دوسرے طریق میں ترک التفات /1 الی اللہ نہیں بلکہ زیادہ التفات /2 الی اللہ ہے اس لئے یہ مذموم نہیں بلکہ مطلوب ہے اور گو اس وقت توجہ الی الخق /3 بھی ہوتی ہے مگر وہ توجہ صارف عن التوجہ /4 الی الخالق نہیں ہے بلکہ دعا کی تو حقیقت ہی توجہ الی الی الخالق /5 ہے گو لنفع الخلق /6 سہی اور یہ نفع بھی خاص مرضی حق /7 ہے اور نگرانی و نصیحت و تعلیم وغیرہ میں بھی اعتدال /8 توجہ الی الخق غیر مانع عن الحق ہے اور وہ بھی باذن الخالق /9 ہے تو ہے انہماک 10 فی الخق وغیب عن الحق نہیں ہے حاصل یہ ہے کہ توجہ کی دو قسمیں ہیں ایک وہ کہ جس میں خدا تعالیٰ سے غیبت /11ہے دوسرے وہ اس میں احداث 12 التفات الی الخق ہو پہلی قسم کملاء/13 کے ہاں متروک ہے دوسری قلم مطلوب و محمود ہے البتہ پہلی قسم کی توجہ سے اگر اپنے تصرفات /14 کا اظہار یا زیارت جاہ مقصود ہو تو مذموم ہے پس اس کا وہی مرتبہ ہے جو غلام پہلوان اور رنجیت سنگھ کی کشتی کا جس درجہ میں یہ کشتی محمود و مذموم ہے بالکلاسی درجہ میں یہ توجہ بھی ہے - خلاصہ یہ ہوا کہ توجہ مروج /15فی نفسہ کوئی محبوب و مطلوب چیز نہیں ہے لیکن اگر اس کی غایت /16 محمود ہو تو اس میں بالغرض مطلوبیت کی شان پیدا ہوجاتی ہے جس طرح ورزش کہ اگر اس سے غرض محض اظہار قوت و صولت /17 ہے تو لغو ہے اور اگر اعانت مخلوق اس کی غرض ہے تو محمود ہے - پس یہ توجہ ایک مرتبہ میں طاعت ہے لیکن اس سے زیادہ درجہ میں وہ توجہ ہے جو کہ انبیاء اپنے اصحاب وامت پر فرمایا فرماتے تھے - یہی انبیاء کا طریق توجہ ہے جس کو کاملین نے اختیار کیا ہے کہ اس میں وہ خطرہ نہیں ہے جو کہ مروج طریق میں ہے اور وہ توجہ /18 ہے خلق کی ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 اللہ کی طرف توجہ کو چھوڑ دینا - / 2 اللہ کی طرف توجہ کی زیادتی /3 مخلوق کی طرف توجہ /4 خلاق کی خالق کی توجہ ہٹانے والی نہیں / 5 خالق کی طرف توجہ /6 مخلوق کے فائدہ کے لئے /7 پسند حق / 8 متوسط درجہ میں مخلوق کی طرف توجہ حق تعالیٰ سے روکنے والی نہیں - / 9 حق تعالیٰ کی اجازت سے ہے - /10 مخلوق میں کھپ جانا تو ہے حق تعالیٰ سے غائب ہو جانا نہیں - / 11 غائب ہونا - / 12 مخلوق کی طرف متوجہ ہونے کو وجود میں لانا - /13 کامل بزرگوں کے / 14 مریدوں پر ظاہر کرنا نام و عزت بڑھانا ریا کاری ہو کر برا ہے - /15 رواجی توجہ خود / 16 جیسے ورزش سے مقصود قوت بڑھا کر کمزوروں کو فائدہ پہنچانا ہے تو تعریف کی چیز ہے ظلم کرنا ہے تو بری خصلت ہے ایسے ہی توجہ کا فائدہ کوئی مطلوب شے ہے تو اس کی وجہ سے بھی مطلوب ہے - /17 رعب /18 خطرہ مخلوق کی طرف پوری توجہ ہے