ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
حسد نہ ہوگا - ہر شخص اپنے حال اور نعمتوں میں نے حد خوش ہوگا اور کوئی یہ شبہ نہ کرے کہ دو حال سے خالی نہیں یا تو دوسروں کو اپنے سے افضل سمجھے گا - یا نہیں اگر افضل جانے گا تو حسد ہوگا اور اگر جانے گا توجہل لازم آئے گا جواب یہ ہے کہ ہم اس شق کو اختیار کرتے ہیں کہ وہ افضل کو اپنے سے افضل جانے گا لیکن وہ ان کے درجات کی تمنا نہ کرے گا - اس لئے کہ اپنی استعداد اس کو معلوم ہوگی اور اپنے اعمال اس کو پیش نظر ہوں گے اور تفاوت درجات وہاں تفاوت اعمال سے ہوں گے اس لئے اس کو معلوم ہوگا کہ اس سے زیادہ درجہ مجھ کو نہیں مل سکتا /1 - اس لئے وہ اسی میں خوش ہوگا نہ کسی پر اس کو حسد ہوگا اور نہ زیادہ کا متمنی ہوگا - دوسرا جواب اس سے باریک ہے وہ یہ کہ وہاں سب عبد کامل ہوں گے تمام مقامات باطنی حاصل ہوں گے اور مقامات میں سے رضا بھی ہے - اس لئے مقام رضا بھی اس کو حاصل ہوگا اور وہ اس میں اس قدر خوش ہوگا کہ درجات فاضلہ کی اس کے قلب میں تمنا نہ ہوگی - جیسا کہ دنیا میں دیکھا جاتا ہے کہ بعض طبائع میں قناعت کا مضمون ایسا راسخ ہے کہ ان کے قلب میں ترقی دنیا نہ ہونا کیا معنی بلکہ اس سے نفرت ہے ایک پولیس کے اہلکار دیکھے گئے کہ انکے افسر کوشش کرتے ہیں کہ ان کی ترقی کریں مگر وہ منظور نہیں کرتے - اور ان کے ہم چشم ان کو ہنستے ہیں - بات یہ ہے کہ طبائع کا مذاق مختلف ہے جبکہ دنیا میں اس کا نمونہ موجود ہے - آخرت میں تو کیا بعید ہے - ہاں ایک شبہ رہا وہ یہ کہ حدیثوں میں آتا ہے کہ جنتی آپس میں ملیں گے اور ایک جنتی دوسرے کو دیکھ کر تمنا کرے گا کہ جیسا لباس اس کا ہے ایسا ہی میرا بھی ہو چنانچہ فورا اسی طرح کا اس کا لباس ہوجائے گا اس سے معلوم ہوا کہ تمنا کرے گا جواب یہ ہے کہ یہ تمنا صرف لباس کے بارے میں آئی ہے درجہ کے بارہ میں نہیں اور لباس کے اندر مساواۃ ہونے سے درجہ کی مساواۃ یا فضیلت لازم نہیں - کما ہوا / 2 الظاہر جدا پس جس میں فرق رہنا ضروری ہے یعنی درجہ اس کی تو تمنا نہ ہوگی اور جس کی تمنا ہوگی یعنی لباس اس میں فرق ہونا ضروری نہیں پس حسد کی کوئی گنجائش نہیں - ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 اور چونکہ یہ بھی معلوم ہوگا کہ دوسرے کو جو کچھ ملا ہے وہ بھی اس کے عملوں کی بدولت ہی ہے تو اگر یہ خیال آ سکے تو اپنی کم علمی پر حسرت ہوگی نہ کہ دوسرے پر حسد / 2 جیسے کہ یہ خوب ظاہر ہے -