ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
بڑی چیز نہیں سمجھتے - بلکہ ایک ہلکی بات سمجھتے ہیں اور علامت اس کی یہ ہے کہ کبھی گناہ کر کے ان لوگوں کا جی برا نہیں ہوتا دوسرے توبہ نہیں کرتے دیکھئے اگر اس شخص کو جوکہ شراب نہ پیتا ہو دھوکے میں کوئی شراب پلا دے تو دل پر جتنا صدمہ ہوگا لیکن جن لوگوں کی عادت ہوگئی ہے اور عادت کی وجہ سے کو خفیف سمجھ لیا ہے جیسے غیبت کہ اس کے کرنے سے ذرا بھی دل برا نہیں ہوتا اور گناہ کے خفیف ہونے کا ایک سبب تو یہ ہے کہ ہم کو یہ معلوم نہیں کہ اس گناہ کے کرنے سے ہم کو کیا سزا ملے گی اور کتنا عذاب ہوگا - اس کا علاج یہ ہے کہ احادیث ترغیب / 1 و ترہیب کو ایک جگہ جمع کر کے ان کا ترجمہ کردیا جائے اور ایسے لوگ ان کو مطالعہ میں رکھا کریں لیکن ابواب / 2 فقہ کے دیکھنے کی اجازت عوام کو نہ دی جائے - کیونکہ ایسے احکام مختلف فیہا ہیں اگر عوام ان کو دیکھیں گے تو ان کو ضرر زیادہ ہوگا - اسی لئے صرف ترغیب و ترہیب کی احادیث ان کو دی جائیں چنانچہ منذری کی ترغیب و ترہیب بہت عمدہ کتاب ہے - اس بارے میں اگر اس کا ترجمہ / 4 ہوگیا تو اس کو دیکھیں اور اگر اس کا ترجمہ نہ ہوا ہو تو کسی اہل علم کو چاہیئے کہ اس کا ترجمہ کردے - اور بہشتی زیور میں بھی میں نے حدیثوں کا ترجمہ کردیا ہے - اس کا دیکھنا بھی بہت مفید ہے اس سے معلوم ہوگا کہ فلاں گناہ میں یہ عذاب ہوگا - اس لئے اس گناہ سے بچنا چاہئے - دوسرا سبب گناہ کے خفیف سمجھنے کا یہ ہے کہ گناہ کرتے کرتے ہماری عادت ثانیہ ہوگئی ہے کہ اس سے ذرا بھی طبیعت میلی نہیں ہوتی بلکہ اس کی طرف التفات بھی نہیں کیا جاتا کہ ہم نے فلاں گناہ کیا ہے چنانچہ بعض اوقات اگر کوئی مصبیت نازل ہوتی ہے تو تعجب سے ہوچھا جایا کرتا ہے کہ خدا جانے ہم نے کیا گہا کیا تھا جس کے پاداش میں ہم پر یہ مصبیت نازل کی گئی ہے - میں اس تعجب پر تعجب کرتا ہوں صاحبو کیا کوئی وقت بھی گناہ سے بچا ہے پھر اس کے کیا معنی کہ جانے کون سا گناہ ہوگیا بلکہ انصاف اور عقل کی رو سے تو یوں چاہیئے کہ اگر ہم پر خدا تعالیٰ کا کوئی انعام ہو تو ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 شوق دلانے والی اور عذاب سے ڈرانے والی حدیثیں / 2 حدیث کی کتابوں میں جو بات عبادات کرنے کے متعلق ہیں کہ ان کو کس کس طرح کیا جائے بلکہ ان کی جگہ فقہ یعنی مسائل کی کتابیں بہشتی زیور وغیرہ دکھلائیں - / 3 اماموں کے اختلافی / 4 کچھ کا ہوچکا ہے انوار الصلٰوۃ انوار الصوم وغیرہ ناموں سے ملتا ہے -