ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
پر کیا جائے کیونکہ آج کل عوام الناس نے عجیب و غریب معیار تراش رکھے ہیں - مثلا اگر کسی شخص کا دربار نہایت عالی ہو - لوگوں کی آمدورفت اس کی طرف زیادہ ہو تو سمجھتے ہیں کہ یہ بہت بڑا بزرگ ہے - خصوصا اگر امراء اور رؤساء کی جماعت بھی ادھر مائل ہو تب تو گویا ان کی بزرگی پر رجسٹری ہوگئی - حالانکہ میں نے ایک نہایت کامل اور ماہر فن جامع شریعت و طریقت شیخ سے سنا ہے - فرماتے ہیں کہ جس درویش کے پاس زیادہ تر دنیا داروں کا ہجوم ہو اور علماء و صلحا کا ہجوم کم ہو تو تم ادھر متوجہ نہ ہو کیونکہ دنیا داروں کا گرنا اور دنیداروں کا پرہیز اس درویش کے نقص کی دلیل ہے اس لئے الجنس یمیل الی الجنس ( ہر جنس اپنے ہم جنس پر جھکتی ہے ) کبوتر / 1 یا کبوتر یا باز تو وہ درویش بھی دنیا دار ہے اور بعض لوگوں کے نزدیک معیار بزرگی اس کے علاوہ ایک اور دوسرا امر ہے وہ سے ذرا دقیق / 2 ہے وہ یہ کہ اکثر کم سمجھ یوں سمجھتے ہیں کہ جس شخص میں کشف و کرامات زیادہ ہو خوارق / 3 کا صدور اس سے زیادہ ہوتا ہو وہ سب سے بڑا بزرگ ہے حالانکہ یہ معیار یہ معیار بھی بالکل لغو ہے کیونکہ کشف و کرامات کا صدور کثرت ریاضت و مشاق و حصت قوائے جسمانی و نفسانی پر موقوف ہے - جس میں سب باتیں جمع ہوں گی اسے کشف ہونے لگے گا اگرچہ وہ کافر ہی ہو - ایسے واقعات بکثرت سننے میں آئے اور نہ بھی سنئے تب بھی یہ بات ظاہر تھی دیکھو دجال جو کہ مدعی الوہیت / 4 ہوگا کیسے کیسے شعبدے اس سے ظہور پزیر ہوں گے - بارش تک کر کے دکھادے گا- زمین کے خزانے اس کے ہمراہ چلیں گے پس ظاہر ہوا کہ خوارق کا صدور بھی صحیح معیار نہیں اب صحیح معیار دریافت کرنے کے لئے اول یہ سمجھو کہ انسان کے لئے سب بڑا کامل اس کی وہ حالت ہے جس کے لئے اس کو دنیا میں بھیجا گیا ہے اور ظاہر ہے کہ کشف کرامات کے لئے انسان کو دنیا میں نہیں بھیجا گیا - کیونکہ اگر یہ مقصود ہوتا تو دنیا میں بھیجنے کی کیا ضرورت تھی عالم ارواح میں اس پر بہت کچھ منکشف تھا - نیز مرنے کے بعد کافر تک کو بہت سے مغیبات منکشف ہوجائیں گے ارشاد ہے - / 1 وبدالھم من اللہ مالم یکونوا یحتسبون ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 کبوتر کیساتھ اور باز باز کے ساتھ اڑتا ہے - / باریک / 3 معمول و عادت کے بر خلاف کام جو دوسرے لوگوں سے نہ ہوسکے - / 4 خدا کا دعویدار / 5 اور اللہ تعالیٰ سے ان پردہ وہ باتیں ظاہر ہوگئیں جن کا وہ گمان بھی نہ کرسکتے تھے -