ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
دی حاکم نے یہ سزا مقرر کی کہ ان کا منہ کالا کر کے جوتیوں کا ہار گلے میں ڈال دیا جائے اور گدھے پر سوار کر کے تمام شہر میں تشہیر (1) کی جاوے اور بہت سے لڑکے ساتھ کر دیئے جائیں کہ وہ ڈھول بجاتے پیچھے پیچھے چلیں چنانچہ ایسا ہی کیا گیا جب یہ حلوا خور صاحب اپنے گھر گئے تو وہاں کے لوگوں نے پوچھا کہ آغا (2) ہندوستان چگونہ ملک ست کہنے لگا ۔ ہندوستان (3) خوب ملک است حلوا خوردن مفت ست فوج طفلاں مفت ست سواری خر مفت ست ڈم ڈم مفت ست ہندوستان خوب ملک ست بس دنیا کے چشم و خدم پر ناز کرنا ایسا ہے جیسا اس نے سواری خر اور فوج طفلاں پر ناز کیا تھا ۔ صاحبو یہ بے حسی ہے واللہ اگر حس صحیح ہو تو یہ سب عذاب نظر آنے لگے حکومت دنیوی کی نسبت حدیث میں ہے کہ جس کی دس آدمیوں پر بھی حکومت ہو گی قیامت میں اس کو مشکیں کس کر لایا جاوے گا اگرچہ اس کے بعد چھوٹ ہی جاوے آج اس کی درخواست کی جاتی ہے اس کے لئے روپیہ خرچ کیا جاتا ہے اور اگر کوئی کچھ کہتا ہے یہ جواب ملتا ہے کہ ہم اگر صاحب حکومت نہ ہوں گے تو قوم تباہ ہو جائے گی ہم بھی کہتے ہیں کہ ہم میں حاکم ہوں لیکن کون شخص ہو اس کا فیصلہ خود حدیث میں موجود ہے ۔ حضور فرماتے ہیں القضاۃ ثلثۃ اثنان فی النار و واحد فی الجنۃ ( حاکم لوگ تین گروہ ہیں دو گروہ دوزخ میں جائیں گے اور ایک جنت میں ) اور اس واحد کو عالم باعمل بتلایا ہے تو حکومت ضروری ہے لیکن حکومت کے لئے عالم باعمل ہونا چاہیے ۔ ورنہ بدون علم کے بہت سی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اور امتحان علم کا یہ ہے کہ ان کے سامنے جتنے واقعات و مقدمات پیش ہوں ان میں اپنی رائے لکھیں اور اس کے بعد اہل علم سے ان کا حکم دریافت کریں پھر دونوں میں موازنہ کریں واللہ زمین و آسمان کا فرق نکلے گا دوسری اس میں ایک اور شرط ہے کہ حکومت کی خود درخواست نہ کرے کیونکہ جو درخواست کرے گا وہ خود غرض ہو گا اور نفسیات سے کام کر لے گا اس کو لوگوں کی مصلحت پر ہر گز نظر نہ ہو گی ۔ بلکہ اپنی مصلحت پر نظر ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) مشہور کرنا یعنی گھمایا جائے ۔ (2) جناب ہندوستان کیسا ملک ہے ۔ (3) ہندوستان بہت اچھا ملک ہے حلوا کھانا مفت ہے بچوں کی فوج مفت ہے ۔ گدھے کی سواری مفت ہے ڈم ڈم یعنی ڈھول مفت ہے ۔ ہندوستان بہت اچھا ملک ہے ۔