ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
باتوں کے یاد کر لینے سے کچھ نتیجہ نہیں اگر ایک شخص کو بہت سی مٹھائیوں کے نام یاد ہوں اور نصیب ایک بھی نہ ہو اس کو فقط اسماء سے کوئی فائدہ نہیں لیکن اگر نام ایک کا بھی یاد نہ ہو اور کھانے کو دونوں وقت ملتی ہوں تو سب کچھ حاصل ہے ۔ مولانا فرماتے ہیں میم (1) مواد و میم و نون تشریف نیست لفظ مومن جز پئے تعریف نیست کہ نام تو صرف پہچان کے لئے ہے ورنہ اس میں کیا رکھا ہے ۔ اصل تو معنی ہیں اور وہ اس سے (2) بفراسخ دور ہیں ۔ آج یہ حالت ہے کہ دو چار تعویذ گندے یاد کر لئے ۔ جھاڑ پھونک سیکھ لی اور شیخ وقت بن گئے ۔ حافظ شیرازی فرماتے ہیں ۔ اکے (3) پیر بگوش کہ صاحب خبر شوی تاراہ بیں نباشی تو کہ راہ برشوی در مکتب (4) حقائق و پیش ادیب عشق ! ہاں اے پسر بکوش کہ روزے پدر شوی تو پہلے پسر (1) تو بن لیں اس کے بعد پدر (2) بننے کی نوبت آئے گی ۔ یہ تو پیروں کی حالت ہے ۔ مریدوں کی حالت یہ ہے کہ انہوں نے انتخات کے معیار عجیب و غریب اختراع (5) کر رکھے ہیں ۔ جس میں ذرا حق پاتے ہیں اس کو بزرگ سمجھنے لگتے ہیں حالانکہ یہ محض گرمی (6) تلبع سے ہونے لگتا ہے ۔ حکایت : ایک شخص شاہ ولی اللہ صاحب کے پاس آیا اور عرض کیا کہ حضرت میرا قلب جاری ہو گیا ۔ آپ نے حاضرین سے فرمایا کہ دل کے دھڑکنے کو قلب کا جاری ہونا نہیں کہتے ۔ قلب کا جاری ہونا یہ ہے کہ ہر وقت خدا تعالی کی یاد دل پر حاضر رہے ۔ اکثر لوگ کہا کرتے ہیں کہ فلاں بزرگ کی بوٹیاں تھرکتی ہیں ۔ یہ بہت کامل ہیں ۔ اور جن لوگوں میں یہ بات نہیں ہوتی ، ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) م ۔ و ۔ ن ۔ کا مجموعہ لفظ مومن عزت نہیں لفظ مومن سوائے کافر سے الگ کر کے پہچان لینے کے کچھ نہیں یعنی جب تک دل میں ایمان کامل نہیں لفظ سے پہچان ہی پہچان ہے ۔ (2) میلوں (3) اے ناواقف ذرا کوشش تو کر کہ تو واقف کار بن جائے جب تک تو خود راستہ دیکھے ہوئے نہ ہو گا ۔ راستہ دکھانے والا کب ہو جائے گا ۔ (4) حقیقتوں کے مدرسہ اور عشق الہی کے ماہر کے سامنے ہاں بیٹے محنت تو کرتا کہ ایک دن تو باپ بن سکے ۔ (5) گھڑ رکھے (6) حرارت سے ہو جاتا ہے جو کچھ جوانی یا مزاج کی ہو گی کچھ ذکر کی اور بزرگی تو اللہ کی قوی نسبت ہے یہ نہیں ۔ (1) بیٹا (2) باپ