الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
حرارت کو بڑھا دیتے ہیں، اور بدن میں کپکپی اور لرزش کا سبب بن جاتے ہیں، یہاں تک کہ جب بخار اتر جاتا ہے تو پورا جسم پسینہ میں شرابور ہوجاتا ہے ، لیکن متنبی اس کی منظر کشی کرتا ہے جس کو آپ آنے والے اشعار میں دیکھیں گے -- مطلب یہ کہ بخار اطباء کی رائے میں ایک معنوی چیز ہے جو جراثیم کے بدن میں داخل ہونے کا اثر ہے لیکن متنبی ڈاکٹروں کے خلاف اس معنوی چیز کو محسوس شکل میں پیش کرتا ہے، ملاحظہ کیجئے یہ اشعار ؎ وَزَائِرَتِیْ کَأَنَّ بِھهَا حَیَاءً فَلَیْسَ تَزُوْرُ إِلَّا فِی الظَّلَامِ بَذَلْتُ لَھهَا الْمَطَارِفَ وَالْحَشَایَا فَعَافَتْھَهَا وَبَاتَتْ فِی عِظَامِی یَضِیْقُ الْجِلْدُ عَنْ نَفْسِیْ وَعَنْھهَا فَتُوْسِعُہهُ بِاَنْواعِ السَّقَامِ کَأَنَّ الصُّبْحَ یَطْرُدُهَا فَتَجْرِیْ مَدَامِعُھهَا بِاَرْبَعَةِ سِجَامِ اُرَاقِبُ وَقْتَهَا مِنْ غَیْرِ شَوْقٍ مُرَاقَبَةَ الْمَشُوْقِ الْمُسْتَھهَامِ وَیَصْدُقُ وَعْدُهَا وَالصِّدْقُ شَرٌّ إذَا أَلْقَاكَ فِی الْکُرَبِ العِظَامِ أَبِنْتَ الدَّهْرِ عِنْدِیْ کُلُّ بِنْتٍ فَکَیْفَ وَصَلْتِ أنْتِ مِنَ الزِّحَامِ ترجمہ:- (۱)اور میری زیارت کرنے والا بخار گویا کہ ایک دو شیزہ ہے جس کو شرم دامن گیر ہے، اسی لئے وہ صرف رات کی تاریکی میں میری زیارت کرتاہے۔ (۲) اور میں نے اس کے لئے ریشمی چادروں اور گدوں کا انتظام کیا تو اس نے ان کو ٹھکرادیا اور میری ہڈیوں میں رات گذاری۔ (۳) میری جلد میری سانس اور بخار سے تنگ تھی یعنی جلد میں سانس اور بخار کے سمانے کی جگہ نہ تھی تو یہ مختلف بیماریوں سے اس کو کشادہ کردیتا ہے۔ (۴) گویا صبح اس کو دھکے دیکر بھگاتی ہے تو اس کی آنکھیں چاروں آنسو بہاتی ہیں۔ (۵) میں بغیر اشتیاق کے اس کے آنے کے وقت کا انتظار کرتا ہوں، ایک حیران وسرگرداں معشوق کی طرح۔ (۶) اس کا وعدہ سچا ہے، اور ایسی سچائی بہت بری ہے جو تجھے بڑی مصیبتوں میں ڈالدے۔ (۷) اے زمانے کی بیٹی (بخار) میرے پاس تو ہر طرح کی بیٹی ہے تو بھیڑ بھاڑ سے نکل کر کیسے مجھ تک پہنچ گئی۔