الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
ازهرہند دار العلوم دیوبند اور استاذ المکرم استاذ الاساتذہ حضرت مولانا ریاست علی صاحب بجنوری دامت برکاتہم کا مشکور وممنون ہوں، جنہوں نے باوجود پیرانہ سالی اور گونا گون مشاغل کے اس شرح کو دیکھا، اور تقریظی کلمات سے ہمت افزائی فرمائی، اللہ تعالی ان کی عمروں میں برکت عطا فرمائے، اور فیض کو عام وتام فرمائے۔ اس شرح کی طباعت واشاعت کی ذمہ داری صاحب ’’مکتبۃ الاتحاد دیوبند‘‘ محترم بھائی شاداب نے بڑی فراخ دلی سے قبول فرمائی، اس سے قبل وہ احقر کی ’’الفیض الحجازی شرح المنتخب الحسامی‘‘ طبع کرچکے ہیں، میں آنمحترم کا بھی بے حد ممنون ومشکور ہوں۔ اللہ تعالی اس کتاب کو طالبین علوم نبوت کے لئے نفع بخش بنائے، اور احقر اسکے والدین واساتذہ ومحسنین کے لئے ذخیرۂ آخرت بنائے۔ (آمین) الله كی رضا كا طالب حفظ الرحمن ابن عباس پالن پوری عفی الله عنه وعن والدیه خادم قرآن وحدیث ومكاتب قرآنیه ممبئی