الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
(۷) سِرْنَا فِی رَوْضٍ مُبْتَسِمٍ أَزْرَتْ نُجُوْمُ الْاَرْضِ فِیْہِه بِنُجُوْمِ السَّمَاءِ ـــــــــــــ ہم ایک خوشگوار باغ میں چلے جس میں زمین کے ستاروں نے آسمان کے ستاروں کوكم حیثیت كردیا تھا۔ (۸) رُبَّ یَتِیْمٍ أَذَاقَہهُ الْیُتْمُ الْحَنْظَلَ قَبْلَ اَنْ یَّعْرِفَ مَعْنَی الْحَنْظَلِ ـــــــــــــ بہت سارے یتیم ایسے ہیں کہ جن کو یتیمی نے اندرائن کے معنی جاننے سے پہلے ہی اندرائن چکھادیا۔ (ب) آنے والے افعال کو ایک مرتبہ حقیقی معنی میں استعمال کریں، اور ایک مرتبہ مشابہت کے علاقہ کی وجہ سے مجازی معنی میں استعمال کریں۔ (۱) غَرِقَتِ السَّفِیْنَةُ فَغَرِقَتْ آمَالُ أَصْحَابِهھَا ـــــــــــــ کشتی غرق ہوگئی تو اس کے سواروں کی آرزوئیں غرق ہوگئیں۔ (۲) لَافَرْقَ بَیْنَ مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَیْرِ حَقٍّ وَمَنْ قَتَلَ الْفَضِیْلَةَ بِالْاِسْتِتَارِ وَالْمُجُوْنِ ـــــــــــــ کوئی فرق نہیں اس شخص کے درمیان جو کسی کو ناحق قتل کردے، اور اس کے درمیان جو شرافت کو بیہودگی اور بے حیائی سے قتل کردے۔ (۳) مَزَّقَتِ الْمَرْأَۃةُ جَیْبَھهَا بَعْدَ أَنْ مَزَّقَ الدَّهْرُ شَمْلَ أَهْلِھهَا ـــــــــــــ عورت نے اپنے گریبان کو چاک کیابعد اس کے کہ زمانے نے اس کےگھر كا شیرازہ بكھیر دیا ۔ (۴)مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ شَرِبَتِ الْخَمْرُ عَقْلَہهُ ـــــــــــــ جو شخص شراب پیتا ہے تو شراب اس کی عقل کو پی جاتی ہے۔ (۵)دَفَنُوْهُ فَدَفَنُوْا الْعِلْمَ وَالْحِجَا ـــــــــــــ لوگوں نے اس کو دفن کردیا تو لوگوں نے علم ودانائی کو دفن کردیا۔ (۶) مَنْ أَرَاقَ دَمًا مُحَرَّمًا فَقَدْ أَرَاقَ مُرُوْءَتَہهُـــــــــــــ جس نے حرام خون بہایا تو اس نے اپنی مروت کو بہادیا۔ (۷) رَمَانَا الْعَدُوُّ بِنِبَالِہهٖ بَعْدَ أَنْ رَمَانَا بِدَهَائِہهٖ وَاحْتِیَالِہهٖ ـــــــــــــ دشمن نے اپنے نیزے ہمارے اوپر پھینکے بعد اس کے کہ اس نے ہم کو اپنی چالاکی اور حیلہ بازی سے مارا۔ (۸) مَنْ سَقَطَ فِی الاِمْتِحَانِ فَکَأَنَّمَا سَقَطَ مِنْ شَاهِقٍ ـــــــــــــ جو شخص امتحان میں گرگیا تو گویا وہ اونچے پہاڑ سے گرگیا۔