مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
مریدوں کو بھی اللہ تک پہنچانے کے لیے اپنی جان گھلارہا ہو، اکیلے نہ بھاگا جارہا ہو۔ وہ راہ بر جو اکیلے بھاگا جارہا ہے اور اپنے رفیقوں کو نظر انداز کررہا ہے وہ راہ بر نہیں ہے۔ راہ بر وہ ہے جو راہ رو کا بھی خیال کرے۔ خود بھی اللہ کے راستے پر چلے اور اپنے ساتھیوں کو بھی چلانے کے لیے بے چین ہو اور درد بھرے دل اور اشکبار آنکھوں سے اللہ کے حضور میں دعائیں بھی کرتا ہو ؎ اڑادیتا ہوں اب بھی تار تار ہست وبود اصغر لباسِ زہد وتقویٰ میں بھی عریانی نہیں جاتی یہاں تو ایک پیغامِ جنوں پہنچاہے مستوں کو ان ہی سے پوچھیے دنیا کو جو دنیا سمجھتے ہیںخام مال آج دوپہر ایک صاحب کو فون پر یہ نصیحت فرمائی کہ جو لوگ نظر کی حفاظت نہیں کرتے ہمیشہ خام مال رہتے ہیں،جیسے کچّا کباب خود بھی بے مزہ ہوتا ہے اور جو کھاتا ہے وہ بھی تھو تھو کرتا ہے۔ ان کی نسبت مع اللہ ہمیشہ کمزور رہتی ہے ، نہ ان کو خود حلاوت ِایمانی کا مزہ ملتا ہے نہ دوسروں کو ان سے فیض ہوتا ہے۔اپنے خسارےکا احساس ان کو مرتے وقت ہوگا جب وہ اللہ کے پاس اللہ سے محروم ہو کر جائیں گے اور جو لوگ نظر کی حفاظت کرتے ہیں وہ جب اللہ کے پاس جائیں گے تو اللہ کو ساتھ لے کر جائیں گے۔عارضی چراغ سے ایک دائمی چراغ جلالیجیے ہر دو شنبہ کو بعدمغرب مسجدِاشرف گلشن اقبال میں دینی اجتماع ہوتاہے ۔ آج حضرتِ والا دامت برکاتہم کے بیان کے دوران اچانک بجلی چلی گئی لیکن جنریٹر کے چلنے سے فوراً ہی روشنی آگئی۔ اس پر ارشاد فرمایا کہ مولانا رومی نے اسی کے متعلق فرمایا کہ ؎ باد تند است و چراغ ابترے زو بگیرانم چراغ دیگرے