مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
گناہوں سے ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوجائے۔ مولانا رومی صاحبِ قونیہ جہاں ہم لوگ جارہے ہیں فرماتے ہیں کہ ؎ عرش لرزد از انین المذنبین جب گناہ گار بندہ روتا ہے تو عرشِ الٰہی ہل جاتا ہے جیسے کہ ماں کا دل دہل جاتا ہے بچے کے رونے سے ؎ آں چناں لرزد کہ مادر بر ولدسُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ کا عاشقانہ ترجمہ راستے میں دار الحکومت انقرہ میں بس تھوڑ ی دیر کے لیے برائے طعام واستراحت رکی۔ مسجد میں ظہر کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔ نماز کے بعد فرمایا کہ نماز میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِکا یہ ترجمہ القاء ہوا کہ آپ عظیم الشان پالنے والے ہیں اور سُبْحَانَ کیوں ہے ؟ کہ آپ کی ہر ادائے تربیت اور ہر ادائے پرورش ہر نقص سے پاک ہے، جس کو جس انداز سے پالتے ہیں اس کے لیے وہی مفید ہے۔غروبِ آفتابِ قرب اور ظلمتِ قلب انقرہ سے روانہ ہونے کے تقریباً دو گھنٹہ بعد چائے کے لیے بس رکی۔ بس میں فرمایا کہ ابھی یہ علمِ عظیم عطا ہوا کہ جب سورج غروب ہوجاتا ہے تو اندھیرا چھاجاتا ہے ۔ اسی طرح گناہ سے خصوصاً بد نظری سے جب خالقِ آفتاب ناراض ہوگا، قرب کا سورج جس کے دل میں غروب ہوگا تو قلب میں ظلمت نہیں آئے گی ؟ جس کے دل میں ایمان اور اللہ تعالیٰ سے نسبت حاصل ہوتی ہے وہ فوراً اس ظلمت کو محسوس کرلیتا ہے۔مثنوی رومی کے چند اشعار کی شرح جب قونیہ چند میل رہ گیا تو حضرتِ والا نے بس کے مائیک سے مولانا رومی کے حالاتِ زندگی نہایت سرور وکیف سے بیان فرمائے جن کو لکھنا یہاں مقصود نہیں البتہ مثنوی کے بعض اشعار کی جو شرح فرمائی اس کو مختصراً تحریر کرتا ہوں ۔ ( جامع )