مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
اِدْخَالُ السُّرُوْرِ فِیْ قَلْبِ الْمُؤْمِنِ اَفْضَلُ مِنْ عِبَادَۃِ الثَّقَلَیْنِ؎ یہ دعا حاضرانہ ہے اور بعد میں غائبانہ دعا بھی کرو کہ وہ اَسْرَعُ الْاِجَابَۃِ ہے: اِنَّ اَسْرَعَ الدُّعَاءِ اِجَابَۃً دَعْوَۃُ غَائِبٍ لِّغَائِبٍ ؎کینیڈا کے فون پر نصیحت کینیڈا سے تقریباً ہر ہفتہ حضرتِ والا کے ایک متعلق کلیم صاحب کا فون آتا ہے اور وہ حضرتِ والا کی نصیحت فون پر ٹیپ کرلیتے ہیں پھر وہاں سے امریکا بھیجتے ہیں اور وہاں حضرت شیخ الحدیث صاحب کے خلیفہ ہیں ان کو بھی کیسٹ بھیجتے ہیں۔ کراچی فون کرکے انہوں نے یہاں ری یونین کا فون نمبر حاصل کیا اور دو بجے ان کا فون آیا تو حضرت مرشدی دامت برکاتہم نے ان کو فون پر یہ نصیحت فرمائی کہ جو سانس اور جو لمحہ اور جو وقت اﷲ کییاد میںیا اﷲ والوں کی صحبت میںگزر جائے یہ ہے بس تمہاری زندگی اور اصلی دولت اور جس کو عام لوگ دولت سمجھتے ہیں اس کے لیے شرط ہے کہ وہ اگر اﷲ کی مرضی کے مطابق استعمال ہو تو ٹھیک ہے ورنہ وبال ہے لہٰذا اتنا زیادہ دنیا سے دل نہ لگاؤ کہ ہر وقت بس دوکان دیکھ رہے ہیں ہر وقت فرینکیا ڈالر گن رہے ہیں کیوں کہ جس وقت روح نکلے گی اور جنازہ جائے گا اس وقت بتاؤ تمہارے پاس کیا رہے گا؟ قبرستان کسی شاندار موٹر پر جاؤگے یا آدمیوں کے کندھوں پر جاؤگے، کتنی کاریں، کتنی بلڈنگیں، کتنے ٹیلی فون قبر میں جائیں گے، کتنے خادم جائیں گے، کتنے ہاتھ چومنے والے جائیں گے؟یہ نہ سمجھیے کہ میں آپ ہی کو کہتا ہوں، میں اپنا علاج بھی کرتا رہتا ہوں کہ اختر! سوچ کہ ایک دن تو قبر میں اُتارا جائے گا تو کوئی یار کوئی مرید کوئی ہاتھ چومنے والا وہاں نہیں ہوگا لہٰذا اﷲ کو خوش کرلیا تو سمجھ لو کہ تم کامیاب ہو ورنہ نہ مرید نہ خادم کوئی ساتھ جانے والا نہیں، ہاں اﷲ کے لیے اگر یہ تعلق ہے تو ہمارے لیے ثواب ہے لیکن ذریعۂ مقصود کو مقصود کا درجہ مت دو۔ مقصود اﷲ کو راضی کرنا ہے۔ یہ جو دین کی خدمت کررہا ہوں یہ ------------------------------