مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
لہٰذا جب اﷲ روزانہ فرشتوں کو بشارت دیں گے کہ میرا بندہ فرماں بردار ہوگیا تو کیا ان کو لاج نہ آئے گی ورنہ فرشتے کہیں گے کہ یا اﷲ! آپ تو فرماتے ہیں کہ میرا بندہ فرماں بردار ہوگیا لیکنیہ تو ابھی نالائقیاں کررہا ہے لہٰذا اﷲ اپنی بشارت کی لاج رکھتے ہوئے بندہ کو سنوارنے کا فیصلہ فرماتے ہیں۔ اسی لیے پہلے زمانے کے مشایخ اپنے مریدوں کو صرف لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ ہی کا ذکر بتایا کرتے تھے اور اسی سے وہ صاحبِ نسبت ہوجاتے تھے۔ اور دوسری اس دعا کو روزانہ مانگا کیجیے، معمول بنالیجیے: اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ بِتَرْکِ الْمَعَاصِیْ وَلَا تُشْقِنِیْ بِمَعْصِیَتِکَ؎ اے اﷲ! مجھ پر رحم فرمائیے ترکِ معصیت کی توفیق عطا فرما کر اور مجھے بدبخت نہ کیجیے اپنی معصیت و نافرمانی سے۔ حدیثِ پاک کے الفاظ بتارہے ہیں کہ ہر گناہ آدمی کو بدبختی کی طرف لے جاتا ہے اور گناہ کا ترک خوش قسمتی کی طرف لے جاتا ہے۔ معصیت سببِ شقاوت ہے اس لیے بہت ڈرنا چاہیے، گناہ سے بہت بچنا چاہیے اور ترکِ معصیت علامتِ رحمتِ حق اور علامتِ سعادت ہے۔وضو کے دوران منقول دعا ایک صاحب کے دریافت کرنے پر ارشاد فرمایا کہ وضو کے دوران ایک ہی دعا مسنون ہے، امام نسائی نے اپنی کتاب عَمَلُ الْیَوْمِ وَ اللَّیْلَۃِ میں یہ دعا نقل کی ہے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ؎ جو حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ و سلم وضو کے دوران پڑھا کرتے تھے اور بعض کتابوں میں جو دعائیں لکھی ہوئی ہیں کہ داہنا ہاتھ دھوتے وقت یہ دعا پڑھے، بایاں ہاتھ دھوتے وقت یہ دعا پڑھے اور چہرہ دھوتے وقت یہ پڑھے تو یہ علماء کی بنائی ہوئی دعائیں ہیں، سنت سے ثابت نہیں۔ میرے مرشد حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ جو ان ------------------------------