مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
لَبَّیْکَکی آوازیں نشر ہونے لگتی ہیں۔ اسی طرح جن کے قلب کی سوئی حق تعالیٰ کی طرف ہوجاتی ہے تو عالمِ غیب سے آوازیں آنے لگتی ہیں، علوم ِغیبیہ وارد ہونے لگتے ہیں۔درد بھری دعا آخر میں حضرتِ والا نے دعا کے دوران یوں کہا کہ اے اللہ!’’دست بکشا جانب زنبیل ما‘‘ اپنے دستِ کرم کو بڑھائیے اور ہماری جھولیوں کو بھر دیجیے اور ہماری جھولیوں میں گناہوں کے اور اخلاقِ رذیلہ کے جو کنکر پتھر ہیں ان کو نکال دیجیے۔ ہم ایسے بھک منگے ہیں کہ اپنی جھولیوں کو بھی گندگیوں سے بھر کر لائے ہیں، اے اللہ! ہم کو پاک فرمادے اوربھلائیوں سے مالا مال فرمادے۔ رَبِّ لَا تَجْعَلْنِیْ بِدُعَائِکَ شَقِیًّا اٰمِیْنَ یَارَبَّ الْعَلَمِیْنَ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَاصلی امیر کون ہے؟ ارشاد فرمایا کہ جو اللہ کے طالب ہیں وہ یہ نہ سوچیں کہ ہم غریب ہیں۔ میں واللہ کہتا ہوں کہ جس کے دل میں اللہ ہے اس سے بڑھ کر کوئی امیر نہیں ہے،اور جس ظالم بادشاہ کے پاس اللہ نہیں ہے اس سے بڑھ کر کوئی مسکین اور یتیم نہیں ہے۔ جن چیزوں پر ان کو ناز ہے مرنے کے بعد معلوم ہوگا کہ قبر میں ان کے جنازے کے ساتھ کون جاتا ہے لیکن اللہ والے اپنے اللہ کو ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ان شاء اللہ زمین کے نیچے بھی ان سے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ جب زمین کے اوپر تم تعلقات میں گھرے ہوئے تھے اس وقت تم نے ہمیں فراموش نہیں کیا اب جب تم اکیلے آئے ہو، بیوی بچوں نے، کاروبار وتجارت نے تمہارا ساتھ چھوڑدیا اب میں تمہیں کیسے تنہا رکھوں وَہُوَ مَعَکُمۡ اَیۡنَ مَا کُنۡتُمۡ ؎ زمین کے اوپر بھی اللہ ساتھ اور زمین کے نیچے بھی، برزخ اور میدانِ محشر میں بھی اور جنّت میں بھی، ان شاء اللہ تعالیٰ۔ ------------------------------