مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
پھرتا ہوں دل میں یار کو مہماں کیے ہوئے روئے زمیں کو کوچۂ جاناں کیے ہوئے اور دوسری جنت آخرت میں ملے گی جَنَّۃٌ فِی الْعُقْبٰی بِلِقَاءِ الْمَوْلٰی؎ جہاں دیدارِ الٰہی نصیب ہوگا۔ اﷲ ہم سب کو نصیب فرمائیں، آمین۔دو وظیفے فرمایا کہ دو وظیفے بتاتا ہوں جس کا خیال ابھی نماز ہی میں آیا اور سوچ رہا تھا کہ کوئی پوچھے گا تو بتادوں گا۔ نیک بننے کے لیے اور گناہ چھوڑنے کے لیےلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِہر نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھ لیا کریں، ان شاء اﷲ! بہت جلد گناہ چھوٹ جائیں گے کیوں کہ اس کلمہ کے معنیٰ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے خود اِرشاد فرمائے ہیں: لَا حَوْلَ عَنْ مَّعْصِیَۃِ اللہِ اِلَّا بِعِصْمَۃِ اللہِ وَلَا قُوَّۃَ عَلٰی طَاعَۃِ اللہِ اِلَّا بِعَوْنِ اللہِ ؎ ہم گناہوں سے نہیں بچ سکتے، مگر اﷲ کی حفاظت سے اور کسی عبادت کی ہم میں طاقت نہیں ہے، لیکن جب اﷲ تعالیٰ مدد فرمائیں۔ اور ملا علی قاری رحمۃاﷲ علیہ نے اس حدیث مبارک کی شرح میں ایک حدیث نقل فرمائی ہے کہ جب بندہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ پڑھتا ہے تو اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں: اَسْلَمَ عَبْدِیْ وَ اسْتَسْلَمَ؎ اَیْ عَبْدِیْ اِنْقَادَ وَ تَرَکَ الْعِنَادَ یعنی میرا بندہ مطیع و فرماں بردار ہوگیا اور سرکشی چھوڑ دی۔ وَاسْتَسْلَمَ کےمعنیٰ ہیں اَیْ فَوَّضَ عَبْدِیْ اُمُوْرَ الْکَائِنَاتِ بِاَسْرِھَا اِلَی اللہِ تَعَالٰی عَزَّ وَ جَلَّ؎ میرے بندے نے اپنے سارے کام میرے سپرد کردیے ------------------------------