مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
ساتھ ہے اس کو دیکھو وَھُوَ مَعَکُمْسے اس کی قیمت ہے۔ اس لیے ایک اللہ والے کی قیمت زمین وآسمان ادا نہیں کرسکتے ، چاند وسورج ادا نہیں کرسکتے ، زمین وآسمان کے خزانے بھی ادا نہیں کرسکتے کیوں کہ اس کے ساتھ اللہ ہے اور اللہ کی قیمت کوئی ادا نہیں کرسکتا۔نسبت مع اللہ کی حفاظت اس کے بعد ایک بس میں تمام احباب تبرکات کی زیارت کے لیے روانہ ہوئے،راستے میں کسی تاریخی عمارت کی سیر کے لیے بس رکی لیکن حضرتِ والا نہیں اُترے بعض احباب عمارت دیکھنے چلے گئے ۔ حضرتِ والا کے ایک مُجاز جن کے پاس حضرت کی کچھ قیمتی امانتیں تھیں وہ بھی جانے لگے تو حضرتِ والا نے ان کو روک لیا۔ اور ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی دس لاکھ روپےکسی کی جیب میں رکھوادے اور وہ امین بھی ہے تو وہ امانت دار خود بھی اپنی فکر کرے گا اور ہوشیار رہے گا لیکن جس کا مال اس کی جیب میں ہے وہ بھی اس کو دیکھتا رہے گا کہ وہ کہاں جارہا ہے ،کہیں اس کے ساتھ کوئی خطرناک آدمی تو نہیں ہے جو اس کی جیب کاٹ لے۔ اللہ تعالیٰ جس کو نسبت مع اللہ کی دولت عطا فرماتے ہیں تو وہ صاحبِ نسبت خود بھی اپنی نسبت کی حفاظت کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ بھی اس پر نظر رکھتے ہیں کہ میرا یہ صاحبِ نسبت بندہ کسی گناہ میں مبتلا نہ ہوجائے۔ کسی ٹیڈی پر اس کا نفس ریڈی نہ ہوجائے اور اس کا نورِ تقویٰ نہ چھن جائے۔اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت فرماتا ہے۔مشایخ کو سلسلے پر حریص ہونا چاہیے ارشاد فرمایا کہ جن کو کسی شیخ سے اجازتِ بیعت ہو ان کو سلسلے پر حریص ہونا چاہیے کہ یہ ان کے لیے صدقۂ جاریہ ہے ، جو وہ اللہ اللہ کریں گے اور جو اعمالِ صالحہ کریں گے سب شیخ کے نامۂ اعمال میں بھی لکھا جائے گا۔ روزانہ بعد از فجر اور بعد مغرب کم از کم سات ہی دفعہ یاجامع پڑھ لیا کریں اور یہ دعا کریں کہ اے اللہ!آپ کا نام جامع ہے مشرق، مغرب ،شمال جنوب میں جن روحوں کو مجھ سے مناسبت ہے ان کو مجھ سے جوڑ دیجیے اور ان کی خدمت کی سعادت مجھ کو نصیب فرمائیے اور جن کو مجھ سے