مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
پروانہ چراغ پر فدا ہے تو ان دونوں میں افضل کون ہے؟ میں نے کہا کہ دونوں جانور ہیں۔ اس جواب پر وہ اتنا ہنسے کہ ہنسی رک نہیں رہی تھی۔ افضل اور غیر افضل ہونے کے لیے کم از کم اس کو انسان تو ہونا چاہیے۔ انسان ہو، مؤمن ہو ، متقی ہو، عالم ہو تو اس میں پوچھا جائے کہ مثلاً یہ عالم افضل ہے یا وہ عالم افضل ہے۔ اسی لیے میں نے جواب میں کہہ دیا کہ دونوں جانور ہیں ولی اللہ نہیں ہیں۔ ولی اللہ ہونے کے لیے انسان ہونا شرط ہے، پھر ایمان شرط ہے ،پھر تقویٰ شرط ہے۔اسی لیے فرشتوں کو متقی کہنا جائز نہیں۔ فرشتے معصوم ہیں بے گناہ ہیں لیکن متقی وہ ہوتا ہے کہ دل میں گناہ کا تقاضا پیدا ہو پھر اس تقاضے کو روکنے کا غم اُٹھائے اور اللہ کو ناراض نہ کرے،اور فرشتوں کو گناہ کا تقاضا ہوتا ہی نہیں۔ جبرئیل علیہ السلام اگر دنیا میں آجائیں اور معلوم ہو کہ ایک لڑکی حسن میں دنیا بھر میں اوّل آئی ہے تو ان کو ذرا بھی اس کو دیکھنے کا تقاضا نہ ہوگا۔اب یہاں افضل اور غیر افضل کا سوا ل ہوسکتا ہے ۔ تو حضرت حکیم الاُمت تھانوی نے لکھا ہے کہ خواص مؤمنین خواص ملائکہ سے افضل ہیں اور عوام مؤمنین عوام ملائکہ سے افضل ہیں۔الحاق بالصالحین کی کرامت فرمایا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بزرگانِ دین کے پاس جانے سے کیا ہوتا ہے۔ایک علم ِعظیم ابھی ابھی عطا ہوا۔ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے، بزرگوں کی دعاؤں کا صدقہ ہے کہ میں سوچتا نہیں ہوں ، دل میں خود بخود آجاتا ہے۔کعبہ شریف کے آس پاس جہاں بیت الخلاء تھے آج مسجد الحرام کی توسیع میں وہ توڑ پھوڑ کر کعبہ شریف میں داخل کردیے گئے اور الحاق کی برکت سے آج اسی زمین پر ایک نماز کا ثواب ایک لاکھ کامل رہا ہے اور وہ اللہ کا گھر قرار دیا جارہا ہے۔ تو جب بیت الخلاء جیسی نجس اور غلیظ اور حقیر چیز بیت اللہ شریف سے ملحق ہو کر بیت اللہ کا جز بن سکتی ہے تو کیا انسان اللہ والوں سے مل کر اللہ والا نہیں بن سکتا؟ یہی راز ہے کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْن کا کہ تم اہل اللہ سے الگ نہ رہو، الحاق بالصالحین میں تاخیر مت کرو، اپنی تنہائی کی عبادت پر ناز نہ کرو۔ اگر بیت الخلاء الگ رہتا اور بیت اللہ سے ملحق نہ ہوتا تو ہمیشہ بیت الخلاء ہی رہتا لیکن الحاق کی