مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
گے۔ لہٰذا مزے میں اللہ والے تھے ، مزے میں اللہ والے ہیں، مزے میں اللہ والے رہیں گے، ہمیشہ مزے میں رہتے ہیں اللہ والے۔مزاح میں اصلاح ارشاد فرمایا کہ پنجاب میں ایک صاحب نے کہا کہ دیکھو وہاں کتاب پڑی ہے اس کو اُٹھا لاؤ ۔ میں نے کہا: پڑی ہے نہ کہو، رکھی ہے کہو۔ کہنے لگے کہ پڑی کہنے میں کیا حرج ہے ؟ میں نے کہا کہ حرج یہ ہے کہ اگر آپ کسی کے یہاں مہمان ہوں اور میزبان کہہ دے کہ آج کل میرے یہاں پڑے ہوئے ہیں۔ تو زور سے ہنسے اور کہا:بات سمجھ میں آگئی۔ بس اب دعا کرو کہ اے اللہ! مولانا جلال الدین رومی کے صدقے اورطفیل میں ہم سب کی حاضری کو قبول فرما۔ ساڑھے اٹھائیس ہزار اشعار آپ کی محبت کے جو آتش فشاں کی طرح مولانا رومی کے سینے سے نکلے اور پورے عالم میں غلغلہ مچادیا۔ بڑے بڑے علمائے دین آج بھی مثنویٔ مولانا روم سے اے اللہ! تیری محبت کی آگ حاصل کرتے ہیں ہمارے سینوں کو اپنی محبت کی آگ سے بھر دے۔ اے اللہ! ہمارے سینوں کو اپنی محبت کا غیر محدود سمندر کردے، ہم سب کو تقویٰ کی زندگی دے دے، اللہ والی زندگی عطا فرما، گناہوں سے بچنے کے غم کو پیار کرنے کی توفیق دے دے ۔اے اللہ!آپ کی نافرمانی سے بچنے کے غم کو پیارکرنے کی توفیق دے اور اس غم کا عقیدہ عطا فرما کہ آپ کے راستے کا ایک ذرّۂ غم ساری دنیا کی خوشیوں سے افضل ہے، آپ کے راستے کا ایک کانٹا سارے عالم کے پھولوں سےافضل ہے اس لیے اختر کو، میری اولاد کو، ذُرّیات کو، میرے سب دوست احباب کوحسینوں سے نظر بچانے کی توفیقِ عظیم عطا فرمادے اور ہم سب کو اپنے دوستوں کا عمل اور دوستوں کی زندگی نصیب فرمادے اور ساری زندگی کی دعائیں بطفیلِ مولانا جلال الدین رومی قبول فرما اور ہم سب کو مستجاب الدعوات بنا ۔جو دعائیں نہیں مانگیں بے مانگے اے خدا! اے مالکِ دو جہاں! مجھ کو، میری اولاد کو، میرے سب احباب کو، ان کی اولاد کو، ان کے احباب کو، دونوں جہاں