مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
داخل ہوجائے ۔ اگر سوئٹزر لینڈ واٹر پروف گھڑی بناسکتا ہے تو اللہ اپنے عاشقوں کے دل کو غم پروف کرسکتا ہے ۔ تسلیم ورضا کی برکت سے غموں میں بھی وہ اپنے اللہ سے راضی رہے گا، غم اس کے دل تک نہیں پہنچ سکتے۔ اللہ کی مرضی پر جان فدا کرنے والوں کو ہر لمحہ ایک نئی جان عطا ہوتی ہے ؎ کشتگان خنجر تسلیم را ہر زماں از جان غیب دیگر است اگر خوش رہنا ہے تو اپنے مولیٰ پر مرنا سیکھ لو ؎ کوئی جیتا کوئی مرتا ہی رہا عشق اپنا کام کرتا ہی رہا (۱۷؍ ستمبر ۱۹۹۷ء بروزبدھ بعد عشاء بمقام ہال مدرسہ ڈر بن ۔مجلسِ اشعار کے درمیان بعض ملفوظات)شرافتِ بندگی کا ایک سبق ارشادفرمایا کہ بعض بچوں کی تربیت اتنی عمدہ ہوتی ہے کہ آپ ان کو کتنے ہی نوٹ، کتنی ہی مٹھائی یا ٹافی دیں تو وہ اپنے ابا کی طرف دیکھتے ہیں یَنْظُرُ اِلٰی اَبِیْہِ مُسْتَشِیْرًا اپنے باپ کو مشورہ کے لیے دیکھتا ہے کہ باپ کی کیا رائے ہے۔ اگر ابا نے آنکھ سے یا گردن سے اشارہ کیا کہ لے لو تو وہ بچہ لے لیتا ہے۔ ایسے ہی جب ہمارے سامنے کوئی گوری یا کالی ٹافی آئے ( یعنی گوری کالی عورتیں) تو چھوٹے بچوں کی طرح ہم بھی ’’ربا ‘‘کی طرف دیکھیں کہ اے میرے ربّ العالمین! آپ کا کیا حکم ہے، آیا میں دیکھوں یا نہ دیکھوں۔ اگر ربا کی طرف سے حکم ہو تو دیکھ لو جیسے بیوی بچے ماں باپ کو دیکھو اور اگر نامحرم عورت ہے تو ربّ العالمین کی طرف سے یَغُضُّوْا کی آواز کان میں سن لو۔ ان کا یہی فرمان قیامت تک کے لیے عالی شان ہے۔ لیکن آہ! ہم چھوٹے بچوں سے بھی گئے گزرے ہوگئے کہ چھوٹے بچے کو تو اپنے پالنے والے ابا کا اتنا خیال ہو کہ اس کی