مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
آنکھ میں تکلیف ہو تو وہ پہلے ڈاکٹر کے پاس جائے گا یا تلاوت کرے گا۔ اہل اللہ کی برکت سے اللہ کی محبت پیدا ہوتی ہے اور دل رذائل سے پاک ہوتا ہے پھر صاف دل سے کعبہ کی تجلیات کچھ اور نظر آتی ہیں۔ جب گھر والے سے محبت ہوگی تب گھر کچھ اور نظر آئے گا۔ ( بعد تراویح پونے گیارہ بجے شب مدینہ منورہ )عشق کی لوڈ شیڈنگ ارشاد فرمایا کہ کراچی میں ایک کالج کے پرنسپل نے کہا کہ شاعرِ مشرق ڈاکٹر اقبال نے کہا ہے کہ مجھ کو عقل اہلِ فرنگ یعنی اہلِ مغرب سے ملی ہے اور عشق مجھے صوفیا سے ملا ہے۔ میں نے کہا کہ ان کو عشق تو ملا لیکن عشقِ کامل نہ ملا، ناقص ملا ورنہ چہرے پر داڑھی ضرورآجاتی ۔عشق کی بجلی تو آئی لیکن لوڈ شیڈنگ تھی جس کی وجہ سے گالوں کے ایئرکنڈیشن نہیں چل سکے۔ پرنسپل صاحب کو یہ بات بہت پسند آئی اور کہا کہ یہ بہت عمدہ عنوان ہے کیوں کہ اس میں ان کی اہانت بھی نہیں ہے، ان کے عشق کو بھی آپ نے تسلیم کرلیا اور یہ بھی بتادیا کہ بجلی کمزور تھی ورنہ شریعت کی اتباع ِکامل نصیب ہوجاتی۔ اس لیے اہلِ علم کو اپنے معلوم کو معمول بنانے کے لیے اہلِ عمل کی یعنی اللہ والوں کی صحبت ضروری ہے ورنہ معلومات رہیں گی معمولات نہ رہیں گے اور اگر معمولات ہوں گے تو ان میں اخلاص نہ ہوگا۔ حضرت گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اخلاص صرف اہل اللہ کی صحبت سے ملتا ہے۔اِنَّ اللہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ کا عاشقانہ ترجمہ ارشاد فرمایا کہ کہ میرے علم کے دائرے میں نہیں ہے کہ اور کسی نبی کے لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہو کہ اللہ رحمت نازل کرتا ہے اس نبی پر مگر ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیںاِنَّ اللہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕیٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسۡلِیۡمًا؎ اس کا ------------------------------