مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
غم اُٹھاتے ہیں، جہاز میں ایئرہوسٹسوں سے اور بازاروں میں حسینوں سے نظر بچاتے ہیں جن کی ہر سانس غم زدہ ہے، حسرت زدہ ہے، زخم زدہ ہے، جن کے قلب میں دریائے خون بہہ رہا ہے، یہ کوئی معمولی مجاہدہ نہیں ہے ان کا انعام اَذْکُرْکُمْاللہ تعالیٰ کی عنایاتِ خاصہ بھلا ان پر عظیم الشان نہ ہوں گی ؟ بھلا ان کے برابر کیسے ہوسکتی ہیں جن کے پاؤں میں کبھی ایک کانٹا بھی نہیں چبھا۔اللہ تعالیٰ ارحم الراحمین ہیں جو جتنی زیادہ قربانی پیش کرتا ہے اس کو اتنی ہی عظیم الشان عنایاتِ خاصہ سے نوازتے ہیں ؎ جتنی جس کی قربانی اتنی ہی میری مہربانی پھر توہے لذتِ روحانی قرب کا شربتِ لاثانی (۴؍ اکتوبر ۱۹۹۷ ء بروز ہفتہ ۱۲ بجے دوپہر Albion Beachماریشس کے ساحل سمندر کی قیام گاہ پر )اصلی مرید کون ہے ؟ ارشاد فرمایا کہ اصلی مرید کون ہے ؟ اصلی عاشق کون ہے ؟ اللہ کا اصلی باوفا بندہ کون ہے ؟ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیںیُرِیْدُوْنَ وَجْھَہٗ میرے خاص بندے جو فیضانِ نبوّت سے مالا مال ہیں ان کی شان یہ ہے کہ ان کے قلب میں ہر وقت میں ان کا مراد رہتا ہوں اور وہ ہر وقت میرے مرید رہتے ہیں، ان کا ہر لمحۂ حیات میرا مرید ہے اور ہر لمحۂ حیات میں، میں ان کا مراد ہوں، ان کی ہر سانس میری فرماں برداری میں مشغول اور میری نافرمانی سے محفوظ ہے جس کی برکت سے یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہٗکے دائرے سے ان کا خروج نہیں ہوتا ۔پس اصلی مرید وہ ہے جو ہر وقت اللہ تعالیٰ کی ذات کو اپنے قلب میں مراد بنائے اور اللہ کی خوشنودی کو ڈھونڈتا پھرتا ہو یَبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللہِ وَرِضۡوَانًا ؎ مِّنَ اللہِ کی قید ہے یعنی جو فضل اللہ کی جانب سے ہے اس کو ڈھونڈتا ہے، ------------------------------