مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنۡتَ کا عاشقانہ ترجمہ ارشاد فرمایا کہ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنۡتَ کا عاشقانہ ترجمہ یہ ہے کہ آپ کے سوا ہمارا کون ہے سُبۡحٰنَکَ آپ پاک ہیں تمام عیوب سے، بے وفائیوں سے اِنِّیۡ کُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ؎ مگر ہم نالائق اور ظالم ہیں کہ آپ جیسی پاک ذات کو چھوڑ کر عیب داروں سے ، بے وفاؤں سے دل لگاتے ہیں۔مبارک مجھے میری ویرانیاں ہیں ارشاد فرمایا کہ جو شخص نظر بچا کر اپنی حرام خوشیوں کا خون کرکے اپنے قلب کو ویران کرتا ہے تو اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ حلاوتِ ایمانی کے میٹیریل سے اس قلب کی تعمیر کرتے ہیں ۔ اس پر اختر کا یہ شعر میرے مربّی شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے بہت پسند فرمایا تھا ؎ ترے ہاتھ سے زیرِ تعمیر ہوں میں مبارک مجھے میری ویرانیاں ہیںنسبت مع اللہ کی لذتِ بے مثل ارشادفرمایا کہ نظر بچا کر اپنے دل کو اللہ پر فدا کردو۔ جو اللہ ساری کائنات کی لیلاؤں کو نمک دے سکتا ہے وہ اللہ جب اپنی تجلیاتِ خاصہ کے ساتھ آپ کے قلب میں آئے گا تو قلب میں ساری لیلاؤں سے بے نیازی پیدا ہوجائے گی اور بادشاہوں کے تخت وتاج آپ کو نیلام ہوتے ہوئے نظر آئیں گے بلکہ آپ کہیں گے کہ یہ تخت وتاجِ سلاطین کیا بیچتے ہیں اور سورج اور چاند کی روشنی کیا بیچتی ہے۔جب مولائے کائنات دل میں آئے گا تو ساری کائنات نگاہوں سے گر جائے گی۔میں اس بلدِ امین میں واللہ کہتا ہوں کہ دونوں جہاں سے زیادہ مزہ وہ دل پاتا ہے جس دل میں وہ مولائے کائنات آتا ہے ؎ ------------------------------