مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
خانقاہ امدادیہ اشرفیہ ری یونین میں آمد حافظ امین پٹیل صاحب کے گھر پر مغرب کی نماز جماعت سے پڑھ کر حضرتِ والا بمعہ احقر راقم الحروف سینٹ پیئر(St.Pierre) کے لیے روانہ ہوگئے اور تقریباً ایک گھنٹہ میں سینٹ پیئرپہنچے اور خانقاہ دیکھ کر حضرتِ والا بہت خوش ہوئے۔ حافظ داؤد بدات صاحب جو حضرتِ والا کے خاص شاگرد اور خلیفہ ہیں یہ خانقاہ حضرتِ والا کے ایماء سے انہوں نے قائم کی ہے۔اور کراچی میں حضرتِ والا کی خدمت میں چھ سال رہے ہیں۔حضرتِ والا نے فرمایا کہ الحمد ﷲ ری یونین میں سلسلہ تھانوی کی ایک خانقاہ قائم ہوگئی۔ اﷲ یہاں ہمارے بزرگوں کا فیض جاری فرمائیں اور یہاں سے بڑے بڑے اولیاء اﷲ پیدا ہوں۔حافظ داؤد صاحب سے فرمایا کہ ماشاء اﷲ نقشہ بھی خوب اچھا نکالا لیکن دعا بھی کیا کرو کہ اﷲ ہم سے کام لے لیں۔کیوں کہ کام کے اسباب جمع ہونا اور بات ہے اور کام لینا اور بات ہے۔ وہ تو اﷲ تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے ۔ دعا کرو کہ اے اﷲ! اسباب تو جمع ہوگئے کام آپ لے لیجیے اور قبول بھی فرما لیجیے۔ ۲؍ربیع الاوّل ۱۴۱۴ ھ مطابق۲۱؍اگست ۱۹۹۳ء بروز ہفتہ،بعد فجرسینٹ پیئر کیمسجد اطیب المساجد میں حضرتِ والا نے تھوڑی دیر بیان فرمایا۔تفسیر یٰلَیْتَنِیْ کُنْتُ تُرَابًا ارشادفرمایا کہ امام صاحب نے ابھی نماز میںعَمَّ یَتَسَآءَلُوۡنَ کی سورۃ پڑھی ہےنماز ہی میں داعیہ پیدا ہوا کہ اس سورۃ کا شانِ نزول اورتفسیر چند منٹ میںعرض کروں۔ قیامت کے دن اﷲ تعالیٰ اپنا فیصلہ مخلوق پر فرمائیں گے اور جس کا جس پر ظلم ہوگا اس کو اس کا حق دلائیں گے یہاں تک کہ جانور جو ایک دوسرے کو ستاتے ہیں اﷲ تعالیٰ میدانِ محشر میں ان جانوروں کو زندہ کریں گے اور فرمائیں گے کہ جس نے جس کو ستایا ہے آج تم اس کا بدلہ لے لو چناں چہ اگر کسی بکری نے کسی بکری کے سینگ مارا ہوگا تو مظلوم بکری کو حکم دیں گے کہ آج تم اس کو مار لو، اﷲ تعالیٰ اس کو اس کا حق دلائیں گے