مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
ٹھہر گیا اور اب انسانی حیات ملنے والی ہے اسی طرح جس کو گناہوں سے نجات مل جائے، جس سے گناہ صادر ہونا بند ہوجائیں تو یہ علامت ہے کہ اس کو ایمانی حیات ملنے والی ہے، نسبت عطا ہونے والی ہے۔ مولانا رومی نے خواہشاتِ نفسانیہ کو مَردوں کا حیض فرمایا ہے ؎ اِتَّقُوْا اِنَّ الْھَوٰی حَیْضُ الرِّجَالِہنسنااور رونا ۔ کبھی عبادت کبھی جرم ارشاد فرمایا کہ اللہ کو بھول کر ہنسنا بھی جرم ہے اور ان کو بھول کر رونا بھی جرم ہے مثلاً کوئی کسی نامحرم عورت یا اَمرد کی یاد میں رو رہا ہے تو یہ مجرم ہے اور اس کے آنسو گدھے کے پیشاب سے زیادہ بدتر ہیں کیوں کہ ان آنسوؤں پر اللہ کا غضب برس رہا ہے۔ پس اللہ کی یاد میں ہنسنا بھی عبادت ہےاور ان کی یاد میں رونا بھی عبادت ہے۔ (۱۷؍صفر المظفر ۱۴۱۹ھ مطابق ۱۳؍جون ۱۹۹۹ ء بروز ہفتہ مدرسہ جدید سندھ بلوچ سوسائٹی کی عمارت کے سامنے بوقت سیر بعد از فجر)عظیم الشان خزانہ واردِ قلبی از عالمِ غیب ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی چلتے پھرتے وقتا ًفوقتاً اللہ کے یہ چار نام لیتا رہے گا ان شاء اللہ تعالیٰ اس پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی بارش ہوجائے گی: 1) یَا مَالِکُ:اللہ تعالیٰ ہمارے مالک ہیں اورہم ان کے مملوک ہیں، جب مالک کہہ کر پکارو گے تو اللہ تعالیٰ خوش ہوں گے کہ میرا بندہ اپنی مملوکیت کا اور میری مالکیت کا اعتراف کررہا ہے اور ہر مالک اپنی ملک کی حفاظت کرتا ہے اور اس کو ضایع نہیں ہونے دیتا اور اس کو دشمنوں کے حوالہ نہیں کرتا۔ لہٰذا اس نام کے صدقے میں اللہ تعالیٰ نفس وشیطان سے بھی ہماری حفاظت فرمائیں گے اورہمیں ان کے حوالے نہ ہونے دیں گے اور دنیوی بلاؤں اور مصیبتوں سے بھی محفوظ رکھیں گے۔ جو کثرت سے یہ نام لے گا ان شاء اللہ! اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں آجائے گا۔