مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
آخر کار اس کے عشق میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ یہ باتیں جو یہ فقیر پیش کررہا ہے آپ دنیا میں کم سنیں گے کیوں کہ اس میں طبی معلومات کو بھی دخل ہے۔صحبتِ اہل اللہ کے عبادت سے افضل ہونےکی وجہ ارشاد فرمایا کہ حضرت حکیم الاُمت نے مفتی شفیع صاحب سے فرمایا کہ ایک شاعر نے جو کہا ہے کہ اہل اللہ کی صحبت سو سال کی اخلاص والی عبادت سے بہتر ہے۔ یہ اس نے کم کہا ہے، اللہ والوں کی صحبت ایک لاکھ سال کی عبادت سے بہتر ہے، اس کی کیا وجہ ہے ؟ وجہ یہ ہے کہ اللہ والوں کی صحبت سے اللہ ملتا ہے اور کثرتِ عبادت سے ثواب ملتا ہے۔ اور اہل اللہ کی صحبت کے عبادت سے افضل ہونے کی دلیل بخاری شریف کی یہ حدیث ہے کہ مَنْ اَحَبَّ عَبْدًا لَا یُحِبُّہٗ اِلَّا لِلہِ؎ کہ جو کسی سے صرف اللہ کے لیے محبت کرے تو اس کو اللہ تعالیٰ حلاوتِ ایمانی عطا فرمائیں گے اور حلاوتِ ایمانی جس کو نصیب ہوگی اس کا خاتمہ ایمان پر ہونے کی بشارت ہے۔ دیکھیے اس محبت للّٰہی پر کسی ثواب کا وعدہ نہیں فرمایا گیا بلکہ حلاوتِ ایمانی عطا فرمائی کہ ہم اسے مل جائیں گے۔دین کی حلاوت حاصل کرنے کا طریقہ ارشاد فرمایا کہ ایک جملے میں پورا دین پیش کرتا ہوں کہ زندگی میں ایک لمحےکے لیے اللہ تعالیٰ کی ناخوشی کی راہ سے کبھی دل میں خوشی در آمد نہ کیجیے۔ اپنے مالک اور پالنے والے کو ناخوش کرکے غلاموں کو اپنے دل میں خوشی لانا شرافتِ بندگی کے خلاف ہے۔ ہمیں کس نے پیدا کیا؟ آنکھوں میں روشنی کس نے دی ؟رزق کون دے رہا ہے ؟ کھاؤ اللہ کی اور گاؤ نفس وشیطان کی یہ کہاں کی شرافت ہے۔ اس لیے دل میں ٹھان لیجیے اور کوشش کیجیے کہ اللہ کو ناراض نہیں کریں گے، ان شاء اللہ ایسا مزہ ملے گا کہ آپ کے مزے کے عالم کو سارا عالم نہیں سمجھ سکتا کیوں کہ اللہ تعالیٰ کی ذاتِ پاک بے مثل ہے وَ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ؎ ۔ کَانَ کی خبر کُفُوًا کو مقدم کردیا اور اَحَدٌ ------------------------------