مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
اینٹھنے کا نام نہیں ہے اور وہ پیر نہیں ہے جو مرید سے یوں کہے کہ ؎ بغل میں تو اگر مرغی نہ لایا برابر ہے کہ تو آیا نہ آیا اور وہ پیر نہیں ہے جس کے آنے پر چاروں طرف دیگیں کھڑکنے لگیں اور جس کی آمد کی خبر سے مرغوں کا یہ حال ہو ؎ سارے مرغے یہ خبر سن کے سہم جاتے ہیں جب وہ سنتے ہیں کہ بستی میں کوئی پیر آیا یہ دونوں میرے ہی شعر ہیں جو میں نے جعلی پیروں کے لیے کہے ہیں۔ پیری مریدی جو بدنام ہوئی ہے وہ جعلی پیروں کی وجہ سے ہوئی ہے جنہوں نے چند وظیفے بتا کر اپنا حلوہ مانڈا سیدھا کیا جو جانتے ہی نہیں کہ تقویٰ کیا ہے، اللہ کی محبت کیا ہے، اللہ کا خوف کیا ہے۔ جو خود محروم ہو وہ مریدوں کو کیا سکھا سکتا ہے اور مرید وہ نہیں جو اللہ کو چھوڑنے والے کا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش ِقدم پر نہ چلنے والے کا مرید بنا ہوا ہے، اور اللہ اس کے دل میں مراد نہیں ہے۔ پھر اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟ اصلی مرید وہ ہے جو اللہ کو اپنا مراد بنائے، جس کی مراد اللہ تعالیٰ کی ذات ہویُرِیْدُوْنَ وَجْھَہٗ کا مصداق ہو،اگر اصلی مرید ہے تو غیر اللہ کا عاشق نہیں ہوسکتا اور اصلی پیر وہ ہے جو خود بھی بالغِ منزل یعنی اللہ والا ہو اور مرید کو اس کی منزلِ مراد یعنی اللہ تک راہ نمائی کرے اور غیر اللہ سے اس کے ہوش وحواس کی ہوش ربائی کرے کہ وہ غیر اللہ سے بے خبر اور اللہ سے باخبر ہوجائے، یعنی غیر اللہ کو مرید کے دل سے نکالنے کی کوشش وتدابیر سے مرید کو اللہ تک پہنچانے کا سامان رسائی کرے اور اپنی آہ وفغاں، دردِ دل اور صدائے عشق ومحبت سے اس کی دلکشائی کرے یعنی مرید کے دل میں بھی اللہ کی محبت کی آگ لگانے کی کوشش کرے اور اس کے لیے دردِ دل سے اشکبار ہوتا ہو ۔ اصلی پیری مریدی یہ ہے کہ مرید بھی اللہ والا بننے کے لیے جان کی بازی لگارہا ہو، اور پیر خود بھی بالغِ منزل ہو اور اللہ پر جان دے رہا ہو اور اپنے