مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
روشن کرلے تو بہ واستغفار سے ، حال کو روشن کرلے اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری اور اجتناب عن المعاصی سے اور مستقبل کو روشن کرلے عزم علی التقویٰ سے یہ بھی متقی اور اللہ تعالیٰ کا ولی ہے۔اللہ کے اللہ ہونے کی دلیل ارشاد فرمایا کہ ندامت کے ان آنسوؤں کی قدر جو اللہ تعالیٰ نے فرمائی اللہ کے علاوہ کون ایسی قدر کرسکتا ہے کہ ان کو یہ قیمت عطا فرمائی کہ جہاں جہاں یہ آنسو لگ جائیں گے جہنم کی آگ وہاں حرام ہوجائے گی اور اللہ تعالیٰ ان آنسوؤں کو شہیدوں کے خون کے برابر وزن کرتا ہے ؎ کہ برابر می کند شاہِ مجید اشک را در وزن با خونِ شہید اللہ تعالیٰ مولانا رومی کی قبر کو نور سے بھر دے فرماتے ہیں کہ ندامت کے آنسو شہید کے خون کے برابر کیوں ہیں؟کیوں کہ ندامت کے یہ آنسو پانی نہیں ہیں یہ جگر کا خون ہے جو اللہ کے خوف سے پانی ہوگیا ہے اور حدیث قدسی میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ لَاَنِیْنُ الْمُذْنِبِیْنَ اَحَبُّ اِلَیَّ مِنْ زَجَلِ الْمُسَبِّحِیْنَ؎ اللہ کے نادم اشکبار گناہ گار بندے جب آنسو بہاتے ہیں اور گڑ گڑا کر معافی مانگتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ساری کائنات کے سبحان اللہ سبحان اللہ کہنے والے ملائکہ کے سبحان اللہ سے اور اولیاء اللہ اور ابدال اور اقطاب اور غوث کے سبحان اللہ سے مجھے اپنے گناہ گار بندوں کے یہ آنسو ، ان کا یہ رونا اور گڑ گڑانا اور آہ ونالہ کرنا زیادہ محبوب ہے۔ یہی دلیل ہے کہ اللہ اللہ ہے جو مخلوق کی تعریف وحمد وثنا سے بے نیا زہے۔ اگر دنیا کے کسی بادشاہ کو استقبالیہ دیا جارہا ہو اور اس کی تعریفیں بیان ہورہی ہوں تو اس وقت وہ پسند نہیں کرتا کہ کوئی غریب مصیبت زدہ وہاں رونا شروع کردے۔ کہے گا کہ اس کو یہاں سے نکالو، یہ رونے کا موقع نہیں ہے،اس ------------------------------