مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
ہے تو دل کا عالم اندھیرا ہوجاتا ہے۔ یہ آفتابِ سماوی پھر دل کے ان اندھیروں کو دور نہیں کرسکتا۔ کافروں پر بھی سورج طلوع ہوتا ہے لیکن کافروں کے کفر کے اندھیرے اس سے ختم نہیں ہوتے کیوں کہ خالقِ آفتاب ان سے ناراض ہے۔ اسی طرح معمولی گناہ کو بھی معمولی مت سمجھو کیوں کہ اس سے بھی قلب میں اندھیرا آجائے گا اور سارا عالم ویران معلوم ہوگا۔سلوک کا انتہائی آسان راستہ ارشاد فرمایا کہ میں لمبے لمبے وظیفے نہیں بتاتا کہ دریاؤں میں جا کر بارہ بجے رات کو وظیفہ پڑھو ۔ ذکر ونوافل بھی زیادہ نہیں بتاتا، زیادہ محنت ومجاہدہ بھی نہیں بتاتا، بس یہی کہتا ہوں کہ اگر اولیائےصدیقین کی آخری سرحد تک پہنچنا ہے تو ایک ہی کام کرلو کہ کام نہ کرو یعنی گناہ کے کام نہ کرو۔ نظر کو آرام سے رکھو، حرام جگہ نہ دیکھو۔ کیوں کام لیتے ہو آرام سے رہو۔ جہاں دیکھو کہ احتمال ہے وہاں بھی آنکھ بند کرکے اپنے اللہ کو یاد کرنا شروع کردو بس اللہ اللہ کی رٹ لگاؤ مولیٰ کو یاد کروگے تو لیلیٰ خود ہی یاد نہیں آئے گی کیوں کہ مولیٰ پاک ہے اور لیلیٰ ہزاروں عیب رکھتی ہے، ہوا کھولتی ہے یا نہیں ؟ لیٹرین میں ہگتی ہے یا نہیں ؟ اس کے پسینہ نکلتا ہے یا نہیں ؟ چالیس دن نہ نہائے تو منہ میں بدبو آئے گی یا نہیں ؟ تو پھر پاک ذات کو چھوڑ کر ان ناپاک اور مرنے والی لاشوں پر کیوں مرتے ہو؟لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبۡحٰنَکَ کا عاشقانہ ترجمہ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبۡحٰنَکَ کا عاشقانہ ترجمہ یہ کرتا ہوں کہ آپ کے سوا ہمارا کوئی نہیں ہے آپ پاک ہیں اِنِّیۡ کُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ مگر ہم ظالم ہیں کہ آپ جیسے پاک مولیٰ کو چھوڑ کر ان ناپاکوں اور ہگنے اور موتنے والی لیلاؤں کے عشق میں مبتلا ہیں اور ان کے جسم کے فرسٹ فلور سے پاگل ہو کر گراؤنڈ فلور کی گٹر لائنوں میں گھسے پڑے ہوئے ہیں۔ حسینوں کے فرسٹ فلور سے شیطان بہکاتا ہے۔ گال آنکھ اور بال دکھا کر پھر گراؤنڈ فلور