مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
اﷲجل جلالہ کی بندگی کا طریقہ ارشاد فرمایا کہ دیکھو!بچہ اپنی ماں سے چپٹا ہوتا ہے اور کوئی اس کو ماں سے کھینچنے لگے تو بچہ کیا کرتا ہے؟ ماں سے اور زیادہ لپٹ جاتا ہے۔ میں آپ کو اﷲ کی بندگی سکھا رہا ہوں خدائے تعالیٰ اپنی رحمت سے قبول فرمائے۔ بچہ ماں کی گود میں ہوتا ہے لیکن جب دیکھتا ہے کہ کوئی اِدھر سے کھینچ رہا ہے کوئی اُدھر سے کھینچ رہا ہے تو ماں کی گردن میں ہاتھ ڈال کر اور زور سے لپٹ جاتا ہے۔ بازاروں میں اﷲ کو زیادہ یاد کروکہ وہاں اﷲ سے دور کھینچنے والے اسباب زیادہ ہیں لہٰذا اﷲ میاں سے اور زیادہ چمٹ جاؤ فَانْتَشِرُوْا فِی الْارْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللہِکے بعد وَاذْکُرُوا اللہَ کَثِیْرًا لَّعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ؎ہے جس سے معلوم ہوا کہ بازاروں میں جہاں اﷲ سے غفلت کے اسباب زیادہ ہیں اﷲ کو زیادہ یاد کرو تاکہ تمہیں کوئی اﷲ سے جدا نہ کرسکے۔ جس طرح بچّے کو اگر کوئی اور زیادہ طاقت سے کھینچنا شروع کردے تو بچہ ڈرتا ہے کہ یہ تو اب مجھے لے ہی جائے گا، امّاں سے جدا کردے گا تو امّاں سے کہتا ہے کہ اماں! اب مجھے بچاؤ، مجھ میں آپ سے لپٹنے کی جو طاقت تھی، میں نے پوری خرچ کردی، اپنے دونوں ہاتھ آپ کی گردن میں ڈال دیے اور پوری طرح میں آپ سے چپک گیا ہوں لیکن جو غنڈا مجھے کھینچ رہا ہے اس کی طاقت اب اتنی زیادہ ہے کہ میرے ہاتھ اب آپ کے دامن سے اور آپ کی گردن سے الگ ہوجائیں گے لہٰذا اب آپ مجھے بچایئے۔ اسی طرح جب تک آپ کی ہمت ہے ہمت استعمال کریں، جب دیکھیں کہ اب شیطان و نفس نے بہت زوروں سے دبا لیا اور گناہ میں مبتلا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا تو اپنے اﷲ سے رونا شروع کردیجیے کہ یارب العالمین! میری جتنی طاقت تھی، میں نے استعمال کرلی۔ اب ہم بچ نہیں سکتے اب آپ ہی اپنی مدد بھیج دیجیے جیسے بچہ ماں سے کہتا ہے کہ اب آپ مجھے لپٹا لیجیے تو پھر ماں اس کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر سینہ سے چپکا لیتی ہے اور دوسرا درجہ یہ ہے کہ اپنی ٹھوڑی کو اس کے سر پر رکھ دیتی ہے اور پھر آخر میں دوپٹے سے اس کو چھپا لیتی ------------------------------