مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
اے اﷲ! جب اتنی زبردست آپ کی طاقت ہے تو ہم ضعیف بندے آپ کی اس مخلوق کے سامنے مچھر کے پر کے کروڑویں حصہ کے برابر بھی نہیں ہیں، ہماری اصلاح آپ پر کیا مشکل ہے ، ہم سب کو صاحبِ نسبت بنادیجیے۔ اے خالقِ شمس و قمر! اے خالقِ نجوم! اے خالقِ ارض و سماء! اے خالقِ بحار وجبال! آپ کی یہ مخلوق عظیم ہے، ہمارا دل ان کے مقابلے میں کیا ہے، اس کو سنبھالنا آپ کے لیے کیا مشکل ہے، اس کو اﷲ والا دل بنادیجیے۔ دعا کے بعد عشا سے قبل سب لوگ خانقاہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ ۳؍ربیع ا لاوّل ۱۴۱۴ھ مطابق۲۲؍اگست ۱۹۹۳ ء بروز اتوار،مجلس بعدعشاء ، خانقاہ امدادیہ اشرفیہ، سینٹ پیئر، ری یونینکفار سے موالات و محبت سببِ اِرتداد ہے اﷲ سبحانہٗ و تعالیٰ کا ارشاد ہے: یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوا الۡیَہُوۡدَ وَ النَّصٰرٰۤی اَوۡلِیَآءَ ؎ اے ایمان والو! یہودیوں اور عیسائیوں کو دوست مت بنانا۔ علامہ آلوسی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں ان آیات میں اﷲ تعالیٰ نے یہود و نصاریٰ کے ساتھ دوستی کرنے کو منع فرمایا ہے اور اس کے بعد فوراً یہ آیت نازل فرمائی: یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَنۡ یَّرۡتَدَّ مِنۡکُمۡ عَنۡ دِیۡنِہٖ فَسَوۡفَ یَاۡتِی اللہُ بِقَوۡمٍ یُّحِبُّہُمۡ وَ یُحِبُّوۡنَہٗ؎ جس میں مرتدین کا تذکرہ ہے اور یہ دلیل ہے کہ: اِنَّ مُوَالَاۃَ الْیَھُوْدِ وَ النَّصَارٰی تُوْرِثُ الْاِرْتِدَادَ یعنییہود و نصاریٰ کے ساتھ دوستی اِرتداد کا سبب ہے اس لیے اﷲ تعالیٰ نے پہلے پیش بندی اور روک تھام فرمادی کہ دیکھو! میرے دشمنوں سے دوستی مت کرنا، ان سے ------------------------------