مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الطافِ ربّانی ( ۱۱؍جون ۱۹۹۷ ء بروز بدھ استنبول کی قیام گاہ پر ۸ بجے صبح )عریانی اور بے پردگی کے ماحول میں حفاظتِ نظر کی تاکید یہاں کے عجائب گھر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے بعض نادر تبرکات ہیں ان کی زیارت کے لیے جاتے وقت جملہ احباب کو مخاطب کرکے ارشاد فرمایا کہ دیکھو یہاں بہت عریانی وبے پردگی ہے۔ یہاں سڑکوں پر بہت سے مٹی کے ڈھیلے خوبصورت ڈسٹمپروں میں نظر آئیں گے لیکن ان کا ڈسٹمپر عارضی اور یہ سب قبروں میں مردہ ہونے والے ہیں۔ یہ سمجھ لیں کہ یہ مردے ہم کو حیات نہیں دیں گے ۔ جو خود اپنی حیات کے ضامن اور محافظ نہیں ہیں، جب اللہ چاہے ان کو موت دے دے تو ایسے عاجز دوسروں کو کیاحیات دے سکتے ہیں لہٰذا اس مولیٰ پر جان فدا کیجیے جس نے ہم کو حیات بخشی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی عظمت کا حق ہے کہ ہم اپنے دل کی خوشی کو اور دل کی خواہش کو توڑدیں، اللہ کے قانون کو نہ توڑیں ورنہ اللہ تعالیٰ ہمارے دل کو، ہمارے چین وسکون کو، ہماری خوشیوں کو پاش پاش کردے گا وَمَنۡ اَعۡرَضَ عَنۡ ذِکۡرِیۡ فَاِنَّ لَہٗ مَعِیۡشَۃً ضَنۡکًا ؎یہ نہ سمجھو کہ ہم نے تہجد پڑھا ہے، ہمیں صحبتِ صالحین حاصل ہے،اللہ تعالیٰ کا ذکر کررہے ہیں۔ جتنا اللہ کی یاد کے انوار کا خزانہ حاصل کرنا ضروری ہے اتنا ہی ان انوار کا تحفظ بھی سالک پر فرض ہے اور یہ فرض تب ادا ہوگا جب حُسن کے ڈاکوؤں سے نظر کو بچاؤ گے۔آپ میں سے اکثر تو تاجر اور بزنس مین لوگ ہیں ۔ بتائیے جتنا مال کمانا ضروری ہے اتنا ہی مال بچانا ضروری ہے یا نہیں ؟ ان عورتوں کو دیکھنا ایسا ہے جیسے کوئی مال دار ڈاکو سے کہے کہ میرا سب مال لے جاؤ۔ بدنظری کرنے والا گویا حسینوں سے کہہ رہا ہے کہ میرا تقویٰ کا نور تم لوگ لے لو۔ اس نے ------------------------------