مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
مناسبت نہ ہو ان کو ان کی مناسبت کی جگہ بھیج دیجیے، بتائیے اس دعا میں کتنا اخلاص ہے۔ذکر کا ناغہ روح کا فاقہ ارشاد فرمایا کہ اللہ کا ذکر روح کی غذا ہے ۔ ذکر کا ناغہ روح کا فاقہ ہے جتنا پیٹ کے فاقے سے ڈرتے ہو اس سے زیادہ روح کے فاقے سے ڈرو کیوں کہ پیٹ کی روٹی سے جسم کی حیات ہے اور روح کی حیات اللہ کا نام ہے۔ اگر روح نہ رہے تو کوئی روٹی کھاسکتا ہے؟ لہٰذا ذکر میں ناغہ کرکے روح کو فاقہ نہ دو۔اعترافِ قصور تقاضائے عبدیت ہے ارشاد فرمایا کہ جو اللہ کا عاشق ہوتا ہے وہ بغیر خطا کے بھی ہر وقت مستغفر رہتا ہے۔ میرے شیخ شاہ عبد الغنی صاحب تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر بڑے درد سے فرماتے تھے: معاف فرمادیجیے۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہے ہیں۔ ہر وقت یہی رٹ لگی رہتی تھی جیسے اللہ تعالیٰ سے باتیں کررہے ہیں۔ کسی پر کوئی عاشق ہو تو محبوب کی خوب خدمت کرتا ہے، دعوت بھی کرتا ہے، پلاؤ بریانی کباب کھلا کر بھی کہتا ہے کہ معاف کیجیے گا، آپ کی مزاج شناسی میں شاید کوئی کمی رہ گئی ہو۔ بندہ بندے کی مزاج شناسی کا دعویٰ نہیں کرسکتا تو بندہ پھر اللہ کی مزاج شناسی کا کیسے دعویٰ کرسکتا ہے ۔ حق تعالیٰ کی ذات غیر محدود ہے۔ غیر محدود عظمتوں کا حق کسی سے ادا نہیں ہوسکتا اس لیے اکثر رَبِّ اغۡفِرۡ وَ ارۡحَمۡ وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰحِمِیۡنَ؎ پڑھیے۔ معافی مانگنے ہی سے کام بنے گا۔ ( قیام گاہ استنبول۔ بعد مغرب کی مجلس کے بعض ارشادات)مجلسِ شیخ کا ایک ادب ارشاد فرمایا کہ جہاں تک ہوسکے مجلس میں شیخ کے قریب بیٹھنا چاہیے۔ قریب بیٹھنے والوں کو زیادہ نفع ہوتا ہے۔ اگر کہیں آگ جل رہی ہو تو دور سے ------------------------------