مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
جَلَّ جلَالُہٗ کہنا واجب ہے۔اب اللہ کا نام لینے کا کیا طریقہ ہے ۔ میرے شیخ نے سکھایا تھا۔ آہ!جب میرا عالم ِشباب تھا ، میں اٹھارہ سال کا تھا اور میرے شیخ ستّر کے قریب تھے۔ فرمایا تھا کہ جب اللہ کہو تو ذرا کھینچ کر کہو کہ ہماری آہ بھی شامل ہوجائے اور سوچو کہ ایک زبان منہ میں ہے اور ایک زبان دل میں ہے اور منہ کی زبان اور دل کی زبان دونوں سے اللہ نکل رہا ہے۔ پھریہ مراقبہ کرو کہ میرے جسم کا بال بال اللہ کہہ رہا ہے، اور پھر یہ مراقبہ کرو کہ میرے کمرے کا ہر ذرّہ اللہ کہہ رہا ہے ، پھر یہ مراقبہ کرو کہ سارے عالم کے درختوں کا پتّہ پتّہ اللہ کہہ رہا ہے اور سارے عالم کےدریاؤں کا قطرہ قطرہ اللہ کہہ رہا ہے اور سارے عالم کے صحراؤں کا ذرّہ ذرّہ اللہ کہہ رہا ہے اور سارے عالم کے ستارے، چاند اور سورج بھی اللہ کہہ رہے ہیں۔ میرے شیخ نے فرمایا تھا کہ شیخ العرب والعجم حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ نے مجھے خواب میں ذکرِ اسم ِذات کا مندرجہ بالا طریقہ سکھایا ،اور خواب ہی میں فرمایا کہ جو اس طرح اللہ اللہ کی ایک تسبیح پڑھ لے گا اس کو چوبیس ہزارمرتبہ اللہ اللہ کہنے کا فائدہ حاصل ہوگا۔تازیانۂعبرت ایک صاحب جو حضرتِ والا سے ارادت کا تعلق رکھتے ہیں،مجلس میں دیر سے حاضر ہوئے۔ دریافت کرنے پر بتایا کہ وہ اپنا پلاٹ دیکھنے چلے گئے تھے جو انہوں نے خریدا ہے۔ حضرتِ والا نے ارشاد فرمایا کہ یہ کام آپ کو کسی اور دن کرنا چاہیے تھا، جب دنیا اور آخرت کا معاملہ آئے تو اس وقت دنیا کو نظر انداز کردو کیوں کہ دنیا سے ہم نکالے جائیں گے۔ اسی پلاٹ سے ہمارا خروج نہیں اخراج ہوگا ، نکلیں گے نہیں نکالے جائیں گے، اور نکالنے والے کون ہوں گے ؟ غیر نہیں ہوں گے ، یہی اپنے بیوی بچے ہوں گے جن کے لیے پلاٹ خریدا تھا، مکان بنایا تھا ۔ یہی بزبانِ حال کہیں گے کہ میاں کو جلدی نکالو، ابّا کو جلدی نکالو کہیں لاش سڑ نہ جائے۔ بتاؤ مرنے کے بعد کوئی ہمیں رہنے دے گا ؟ تو جس گھر سے ہمارا خروج نہیں، اخراج ہونے والا ہے جس گھر سے ہم