مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
خوبصورت عورت گرالے اور اس کی آنکھیں اپنے ہاتھوں سے کھول کر کہے کہ مجھے دیکھ! دیکھتی ہوں کہ اب مجھے کیسے نہیں دیکھے گا تو حضرت فرماتے ہیں کہ واقعی اگر وہ صاحبِ نسبت اور اﷲ والا ہے تو اپنی شعاعِ بصریہ کو کنٹرول کرے گا، سطحی اور اُچٹی پچٹی نظر ڈالے گا، گہری نظر سے نہیں دیکھے گا، لہٰذا جب مجبوراً سطحی نظر سے دیکھنا پڑ رہا ہو تو یہ مراقبہ بھی کرو کہ میری نظر تو اس عورت یا لڑکی پر ہے، لیکن میری نظر پر اﷲ کی نظر پاسبان ہے، ذرا دھیان رہے کہ اﷲ مجھے دیکھ رہا ہے۔ میرا ایک شعر ہے ؎ میری نظر پہ ان کی نظر پاسباں رہی افسوس اس احساس سے کیوں بے خبر تھے ہمروحانی صفائی کی ’’ون ڈے سروس‘‘ اس کے بعد جب گھر آئیں تو دو نفل پڑھ کر اﷲ سے معافی مانگ لیں کہ اے اﷲ!نفس نے آپ کی ناخوشی کی راہوں سے خوشی کا جو ادنیٰ ذرّہ چرایا ہو میں ایسی مستلذاتِ محرّمہ، مسروقہ سے آپ کی معافی چاہتا ہوں کیوں کہ نفس کا مزاج مکھی کا سا ہے۔ گلاب جامن پر مکھی اگر ایک لمحہ کے لیے بیٹھے گی تو کوئی نہ کوئی ذرّہ چرا کے بھاگے گی۔ اسی طرح نفس حرام لذت کو چشم زدن میں چُرا کے بھاگتاہے ۔لہٰذا اے اﷲ! نفس کی ان خفیف اور پوشیدہ ادنیٰ ترین لذتوں سے بھی میں معافی چاہتا ہوں جو میرے نفس نے چرا لی ہوں اور جس کا مجھے احساس نہ ہوا ہو۔ لہٰذا گھر واپس آکر روزانہ دو نفل پڑھ کر خوب گڑگڑا کر گناہوں کی معافی اور آیندہ حفاظت کی خوب دعا کریں۔ اس کا نام ’’ون ڈے سروس‘‘ ہے جیسے گندے کپڑوں کی صفائی ڈرائی کلیننگ والا کردیتا ہے اسی طرح سے گناہوں کی گندگی سے روح کی صفائی روز کی روز کرلیجیے۔ ۱؍ربیع الاوّل ۱۴۱۴ھ مطابق۲۰؍اگست ۱۹۹۳ ء، بروز جمعۃ المبارکری یونین کے لیے روانگی نمازِجمعہ کے بعد کھانا تناول فرماکر حضرتِ والا نے کچھ دیر قیلولہ فرمایا، ماریشس ایئر لائن کے طیارہ سے ساڑھے چار بجے شام ہم لوگوں کی سیٹ بُک تھی۔ سوا