مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ؎ اور اَغْنٰی نَفْسَہٗ کی شان اس میں پیدا ہوجائے گی کہ وہ اپنے دل کو اللہ کی یاد سے غنی کرے گا اور سارے عالم سے مستغنی ہوگا۔ 4) اور چوتھا نام ہے یَا صَمَدُ صمد کی تفسیر جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ اَلْمُسْتَغْنِیْ عَنْ کُلِّ اَحَدٍ جو سارے عالم سے مستغنی ہو وَالْمُحْتَاجُ اِلَیْہِ کُلُّ اَحَدٍ؎ اور سارا عالم جس کا محتاج ہو۔جو شخص یہ نام لیتا رہے گا تو اس نام کی برکت سے اس پر بھی شانِ صمدیت کا ظہور علیٰ حسبِ شانِ عبدیت ہوگا یعنی بندے کی شان کے مطابق جس قدر صمدیت مطلوب ہے اتنی عطا ہوگی اور ایسا شخص ان شاء اللہ!کسی کا محتاج نہ ہوگا بلکہ دوسرے لوگوں کی احتیاج اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے سے پوری فرمائیں گے اور اس کو ایک شانِ استغنا بھی عطا فرمائیں گے اور اس کو کسی کی مدد کی ان شاء اللہ تعالیٰ ضرورت نہ پڑے گی اور یہ شخص ایسی بیماری مثلاً فالج ولقوہ وغیرہ سے بھی محفوظ رہے گا جو دوسروں کا محتاج کردے۔ ۱۸؍صفر المظفر ۱۴۱۹ھ مطابق ۱۴؍جون ۱۹۹۹ ء بروز اتوار بعد فجر۴۵:۵در حجرۂ حضرتِ والا دامت برکاتہم خانقاہِ امدادیہ اشرفیہ،گلشن اقبال،کراچیصحبت اور کتاب کے متعلق ایک الہامی علم عظیم ارشاد فرمایا کہ صحبت اتنی بڑی نعمت ہے کہ ایک لاکھ کتابیں پڑھنے والے میں وہ بات نہیں پاؤ گے جو صحبت یافتہ لوگوں سے پاؤ گے ۔دیکھیے قرآنِ پاک ابھی مکمل نازل نہیں ہوا صرف اِقۡرَاۡ بِاسۡمِ رَبِّکَ؎ نازل ہوئی اور نبوت عطا ہوگئی ۔ قرآنِ پاک ابھی ۲۳ سال میں مکمل ہوگا لیکن نبوت آپ کو ایک ہی آیت کے نزول پر مکمل عطا کی ------------------------------