مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
خونِ شہادت پیش کردیا اور ہم لوگوں سے اتنا بھی نہیں ہوتا کہ آپ کے لیے اپنی نظریں بچا کر اپنے دل کی آرزوؤں کا خون کرلیں لہٰذا ان کی جانبازی کے صدقے میں ہم سب کو بھی اپنی ذاتِ پاک پر جان کو فدا کرنے کی اور خونِ آرزو کرنے کی توفیق اور ہمت عطا فرمادیجیے۔وطن اور سفر کا ایک مکمل نسخہ ایک صاحب نے حضرتِ والا کو تحریر کیا کہ سفر پر جارہا ہوں، کوئی نصیحت فرمادیجیے۔حضرتِ والا نے تحریر فرمایا کہ وطن اور سفر کا نسخہ یہ ہے کہ دھیان رہے کہ : ۱) اللہ تعالیٰ ہم کو ہر وقت دیکھ رہا ہے۔ ۲) اللہ تعالیٰ ہر وقت ہمارے ساتھ ہیں۔ ۳) ہماری مکمل عافیت اللہ تعالیٰ کے قبضے میں ہے۔ ایسے مالک کو گناہوں سے ناراض کرنے سے عافیت کے جاتے رہنے کا خطرہ ہے۔ ۴) اللہ تعالیٰ کا پکڑا ہوا اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اس کو چھڑا نہیں سکتا۔ ۵) ہر سانس مالک پر فدا کرو تو ہر سانس میں جنّت سے افضل بہار پاؤ گے ۔ گناہ سے بچنے میں روح کے اندر وہ بہار پاؤ گے جو دونوں جہاں میں بے مثل بہار ہوگی۔ترک ِگناہ کی بے چینی گناہ کے سکون سے افضل ہے ارشاد فرمایا کہ گناہ چھوڑنے سے تڑپنا حاملِ بہارِ جاوداں ہوتا ہے۔ یہ تڑپنا افضل ہے اس سکون سے جو نفس گناہ کے حرام مزوں سے اڑاتا ہے کیوں کہ نفس کے حرام مزوں پر اللہ کی لعنت برستی ہے اور گناہ سے بچنے کی تڑپ اور بے چینی پر اللہ کی رحمت برستی ہے ۔حیاتِ ایمانی کی علامت ارشاد فرمایا کہ جب حیض رک جاتا ہے تو یہ دلیل ہوتی ہے کہ حمل