مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
حفاظتِ نظر کے دو درجے ارشاد فرمایا کہ حفاظتِ نظر کے امتحان میں پاس ہونے کے دو درجے ہیں: ایک فرسٹ ڈویژن دوسرا سیکنڈ ڈویژن۔ سیکنڈ ڈویژن یہ ہے کہ نظربچانے کے لیے دل کو سمجھاتا ہے کہ یہ حُسن فا نی ہے کچھ دن میں اس کا جغرافیہ بگڑ جائے گا۔ حُسن زائل ہوجائے گا، لڑکا نانا ابا بن جائے گا، لڑکی نانی اماں بن جائے گی لہٰذا ایسی بگڑنے والی شکلوں سے کیا دل لگاتے ہو ؎ جن کا نقشہ تھا کل جوانی کا ہے لقب آج نانا نانی کا اس مراقبے سے اگر کوئی نظر بچالے تو بھی کامیاب ہے، سیکنڈ ڈویژن سے پاس ہوگیا لیکن فرسٹ ڈویژن یہ ہے کہ ہم نہیں جانتے ان کا حُسن رہے گا یا نہ رہے گا، کب زائل ہوگا، کب نہیں، نہ ہمیں زوالِ حُسن کا انتظار ہے،ہم تو آپ کے نقد غلام ہیں اور آپ کے فرمانِ عالی شان یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِھِمْ ؎کی اتباع کرتے ہیں۔آپ کا حکم ہے کہ ان کو نہ دیکھو اس لیے نہیں دیکھیں گے کیوں کہ ان کو دیکھنے سے اے مولیٰ!آپ ناراض ہوجائیں گے اور آپ کی ناراضگی کو ہم دوزخ سے زیادہ عذاب سمجھتے ہیں۔ نہایت ظالم ، کمینہ اور بے غیرت ہے وہ شخص جو آپ کا رزق کھا کر آپ کی روٹیوں کی طاقت کو غلط استعمال کرے ۔ لہٰذا چاہے لاکھ تقاضا ہو، چاہے جان جاتی رہے،لیکن اے اللہ! آپ کو ناراض کرکے ہم ان حسینوں کو ہر گز نہیں دیکھیں گے ؎ نہ دیکھیں گے نہ دیکھیں گے انہیں ہر گز نہ دیکھیں گے کہ جن کو دیکھنے سے رب مرا ناراض ہوتا ہے نہیں ناخوش کریں گے رب کو اے دل تیرے کہنے سے اگر یہ جان جاتی ہے خوشی سے جان دے دیں گے یہ فرسٹ ڈویژن کا مراقبہ ہے اور فنائیتِ حسن کے سیکنڈ ڈویژن والے مراقبے میں خطرہ ------------------------------