مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
نصاریٰ سے ربط و ضبط رکھا وہی لوگ مرتد ہوئے۔ ان شاء اﷲ! ہمارے دین کی حفاظت، ہماری تہذیب، ہماری ثقافت، ہمارا کلچر، ہمارا معاشرہ اردو کی برکت سے محفوظ ہوجائے گا اور بہتر تو یہ ہے کہ عربی بھی پڑھائیے، عربی اور اردو دونوں زبانیں اپنے بچوں کے لیے لازم کر دیجیے۔دعوت الی اللہ کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ اسی مجلس میں فرمایا کہ میں کوئی مضمون پہلے سے نہیں سوچتا صرف دعا کرتا ہوں۔ میرے شیخ شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا تھا کہ تقریریا وعظ سے پہلے دو رکعت حاجت پڑھو اور سات مرتبہ یہ پڑھو: رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْلِیْ اَمْرِیْ وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ یَفْقَھُوْا قَوْلِیْ؎ اوریہ اسم اعظم بھی بتایا تھا: اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ اَنْتَ اللہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُالَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ؎ حدیث شریف میں ہے کہ جو کوئی اس کو پڑھ کر دعا کرے گا اﷲ تعالیٰ اس کی دعا کو رد نہیں فرمائیں گے۔ فرمایا کہ اس کے بعد دعا کرے کہ یااﷲ! اپنے نام کی برکت سے اور ہمارے ان بزرگوں کے صدقہ میں جن کا ہم نے دامن پکڑا ہے وہ مضامین بیان کرادیجیے جو آپ کے بندوں کے لیے مفید ہوں۔ اس لیے دعا کرکے بیٹھتا ہوں کہ اے اﷲ! میرے دل و جان کو اور آپ کے دل و جان کو اﷲ اپنی ذاتِ پاک سے ایسا چپکا لیں کہ ساری دنیا کے حسین ، ری یونین کی کرسچین لڑکیاں، بادشاہت اور سلطنت و تجارت کوئی چیز بھی ہمیں آپ سے ایک اعشاریہ الگ نہ کرسکے۔ ------------------------------