مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
اس کومحروم کرے اس کو عطا کرے وَیَصِلْ مَنْ قَطَعَہٗ؎ اور قطع رحمی کرنے والے کے ساتھ صلہ رحمی کرے یعنی جو خون کے رشتے کو کاٹنا چاہے، قطع تعلق کرنا چاہے یہ نہ کاٹے اسے جوڑے رکھے۔لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کا ایئر کنڈیشن ارشاد فرمایا کہ ایئرکنڈیشن کے دو کام ہیں: نمبر ۱) گرمی کو باہر پھینکنا اور نمبر ۲) کمرےمیں ٹھنڈک پیدا کرنا۔ اللہ تعالیٰ نے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کا جو ایئر کنڈیشن ہمیں عطا فرمایا ہے اس کے بھی دو کام ہیں کہ لَا اِلٰہَسے غیر اللہ کی گرمی کو قلب سے باہر پھینکنا اور گرمی کے ساتھ اندھیروں کو بھی نکالنا۔ اس کے بعد پھر اِلَّا اللہ سے قلب میں ٹھنڈک بھی عطا ہوتی ہے اور نور اور اُجالا بھی پیدا ہوتا ہے پس جو لَا اِلٰہَسے گرمی کو قلب سے باہر نہیں پھینکے گا اس کا قلب اِلَّا اللہ سے ٹھنڈا نہیں ہوگا۔ آج کل اکثر لوگ لَا اِلٰہَ کی ضرب تو پھسپھسی لگاتے ہیں اور اِلَّا اللہ کی ضرب زور سے لگاتے ہیں یعنی غیر اللہ سے بچنے کا مجاہدہ ومشقت کم اُٹھاتے ہیں اور ذکر وعبادت کا خوب اہتمام کرتے ہیں لیکن اس ہمت چوری سے وہ صاحبِ نسبت نہیں ہورہے ہیں کیوں کہ اللہ کی دوستی کی بنیاد کثرتِ ذکر پر نہیں۔ صرف گناہ چھوڑنے پر ہے۔ ایک شخص ایک لاکھ ذکر اللہ اور ہر سال حج وعمرہ کرتا ہے لیکن سڑکوں پر کسی کالی گوری کو نہیں چھوڑتا، بدنگاہی کرتا ہے یہ شخص اللہ کا ولی نہیں ہے۔ اگر یہ اللہ کا ولی ہوتا تو ان لیلاؤں کو کبھی نہ دیکھتا۔ مولیٰ کو پانے والا لیلیٰ چور نہیں ہوتا، سورج کو پانے والا ستارہ چور نہیں ہوسکتا ۔ جس طرح اگر دنیوی بادشاہ اور سلطان کے بارے میں یہ خبر آئے کہ اس نے ایک سبزی والے کے ٹھیلے سے ایک آلو چرالیا تو اس کا کوئی یقین نہیں کرے گا کیوں کہ ایک بادشاہ جو کروڑوں کی سلطنت رکھتا ہے آلو چور نہیں ہوسکتا اسی طرح وہ مولیٰ اور خالقِ نمکیات لیلائے کائنات جس کے دل میں ہوگا وہ لیلیٰ چور نہیں ہوسکتا کیوں کہ دنیوی حُسن کی اس کے دل میں کوئی وقعت نہیں رہتی۔ ------------------------------