مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
اُردو کو جاری کیجیے اب ایک اہم مشورہ دیتا ہوں کہ یہاں اردو کو جاری کیجیے۔ حضرت حکیم الامت مجددالملت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ سے جن لوگوں کو عشق ومحبت اور عقیدت ہے تو حکیم الامت نے ہندوستان کے مسلمانوں کو حکم دیا تھا کہ چوں کہ ہمارے دین کا سارا ذخیرہ اردو میں ہے لہٰذا اپنے بچوں کو اردو پڑھاؤ تاکہ وہ دین کی کتابیں پڑھ سکیں۔ اور اس سے ان میں اور ہندوؤں میں فرق بھی رہے گا، جب وہ اردو بولے گا تو سمجھے گا کہ ہاں ہم ہندو نہیں ہیں۔ اسی طرح آپ اگر یہاں بچوں کو اردو پڑھائیں اور یہ جب آپس میں اردو بولیں گے تو ان کو احساس ہوگا کہ ہم میں اور کرسچین میں فرق ہے۔ زبان کا بھی فرق ہے کیوں کہ کرسچین لڑکے آپس میں فرنچ بول رہے ہیں اور ہم اردو بول رہے ہیں جہاں ضرورت ہو وہاں فرنچ بولیے لیکن گھر میں اردو بولیے اور بچوں کو اردو سکھانا لازم کرلیجیے۔ اتنی اردو تو آجائے کہ اگر کوئی عالم آپ کے ملک میں آئے تو اس کی تقریر سمجھ سکیں، بہشتی زیور پڑھ سکیں اور دین کی کتابوں سے استفادہ کرسکیں۔ ہمارے دین کا سارا ذخیرہ اردو میں ہے، کہاں تک ترجمہ کروگے اور ترجمہ میں وہ بات نہیں آسکتی اس لیے عرض کررہا ہوں کہ اپنے دینی مدارس میں اردو کو لازم کرلیں۔ حکیم الامت پر اعتماد رکھیے ان شاء اﷲآپ گھاٹے میں نہیں رہیں گے۔ آپ کیآیندہ نسل گمراہ ہونے سے بچ جائے گی ورنہ مَنْ یَّرْتَدَّ مِنْکُمْ عَنْ دِیْنِہٖ الخ؎ کی آیت دیکھ لیجیے جنہوں نے یہود و نصاریٰ سے موالات یعنی دوستی کی وہی لوگ دین سے مرتد ہوئے : فَاِنَّ مُوَالَاۃَ الْیَھُوْدِ وَالنَّصَارٰی تُوْرِثُ الْاِرْتِدَادَ؎ روح المعانی کی عبارت پیش کررہا ہوں کہ صحابہ کے زمانہ میں جن لوگوں نے یہود و ------------------------------